ناندیڑ ضلع میں 10افراد کورونا پازیٹیو
ناندیڑ:19جولائی ( ورقِ تازہ نیوز) ضلع میں آج موصول ہونے والی 180 رپورٹس میں سے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کے ذریعے ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کے حدود میں 3، ناندیڑ دیہی ایک، ماہور 2، لاتور ایک، جبکہ اینٹی جین ٹیسٹ کے ذریعے مکھیڑ ایک، دیگلور 2، اس طرح جملہ 10افراد کی رپورٹس کورونا پازیٹیو آئی ہیں۔ ضلع میں اب تک جملہ متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 3 ہزار 37 ہوگئی ہے۔ جن میں سے ایک لاکھ 297 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ فی الحال ضلع میں جملہ 48مریضوں کا علاج چل رہا ہے۔ ضلع میں اب تک کورونا سے فوت ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار 692 ہے۔ ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کے حدود میں واقع ہوم آئسولیشن میں 6 و ناندیڑ ضلع کے تعلقوں میں واقع ہوم آئسولیشن میں 7، اس طرح جملہ 13 مریضوں کو علاج کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ ناندیڑ ضلع میں تعلقہ کے حدود میں ہوم آئسولیشن میں 17، میونسپل کارپوریشن ناندیڑ کے حدود میں واقع ہوم آئسولیشن میں 26، سرکاری میڈیکل کالج وشنوپوری میں 4، اشونی ہاسپٹل میں ایک، اس طرح جملہ 48افراد کا چل رہا ہے۔ ضلع میں کورونا کے پھیلاﺅ کو روکنے کے شہریان سے احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونے کی اپیل ضلع کلکٹر ڈاکٹر وپن اٹنکر نے کی ہے۔
شاک لگنے سے تین نوجوان شدید زخمی
کنڈلواڑی۔ دھرم آباد شاہراہ پر پیش آیا حادثہ
ناندیڑ:19جولائی ( ورقِ تازہ نیوز) کنڈلواڑی تا دھرم آباد ریاستی شاہراہ کے راستوں کے کام چل رہے ہیں جس کی وجہہ سے اس شاہراہ پر بجلی پول لائن کی منتقلی کے دوران تین افراد کو شاک لگ گیا، جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ ان زخمیوں کا علاج ناندیڑ کے اسپتال میں چل رہا ہے۔ کنڈلواڑی تا دھرم آباد روڈ پر بجلی لائن شفٹنگ کے کام گزشتہ کئی دنوں سے ایک خانگی گتہ دار کے معرفت جاری ہے۔ 18جولائی کی شام چھ بجے کے قریب دھرم آباد شاہراہ پر 33 کے وی کی لائن شفٹنگ کا کام کرتے وقت مبینہ طور پر متعلقہ گتہ دار کی لاپرواہی کی وجہہ سے کامگار شبھم پانڈورنگ گھاگدے ( 22 سال، ساکن لاٹھی تعلقہ قندہار)، پرشانت سنجے بابڑے ( 20 سال، ساکن لاٹھی تعلقہ قندہار)، رُدھیر سدھاکر واگھمارے ( 22 سال، ساکن پان بھوسی تعلقہ قندہار) ان تینوں کو شاک لگ گیا۔ جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ ان تینوں نوجوانوں کو کنڈلواڑی کے پرائمری ہیلت سینٹر میں ابتدائی علاج کے بعد مزید علاج کے لیے ناندیڑ منتقل کیا گیا۔ اس طرح کی اطلاع میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ونود ماہورے نے دی۔ اس حادثہ کی تحقیقات کرتے ہوئے متعلقہ گتہ دار کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا جارہاہے۔
ضلع میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اوسطاً 7.40ملی میٹر بارش
ناندیڑ:19جولائی ( ورقِ تازہ نیوز) ضلع میں پیر18جولائی کی صبح 8:20بجے تک گزشتہ 24 گھنٹوں میں اوسطاً 36.40ملی میٹر بارش کا اندراج کیا گیا ہے۔ ضلع میں جملہ 627.90ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔ ضلع میں پیر 18جولائی کی صبح تک ہونے والی گزشتہ 24گھنٹوں میں بارش ملی میٹر میں تعلقہ اعتبار سے مندرجہ ذیل ہے۔ ناندیڑ 34.50(615.20)، بلولی41.30(669)، مکھیڑ47 (577)، قندہار25.50 (621.40)، لوہا26.10 (579.30)، حدگاﺅں34.70 (574.80)، بھوکر47.80 (723.90)، دیگلور44.20 (547.60)، کنوٹ 36.30 (643.70)، مدکھیڑ47.20 (804.30)، حمایت نگر27 (812.10)، ماہور35.80 (534.50)، دھرم آباد29.30 (648.70)، عمری44.70 (772.60)، اردھاپور22.60 (601.90)، نائیگاﺅںمیں33.40 (578) ملی میٹر بارش کا اندراج ہوا۔
گوداوری ندی کے اطراف دفعہ 144 نافذ
ناندیڑ:19جولائی ( ورقِ تازہ نیوز) موضع برہم پوری میں گوداوری ندی کے قریب نظم و نسق کی برقراری کے لیے فوجداری ضابطہ 1973 کی دفعہ 144 کے تحت ناندیڑ دیہی پولیس اسٹیشن کے حدود میں ندی کے نشیبی علاقہ میں ممنوعہ زون کے طور پر 20 جولائی تا 19 اگست 2022ءتک قرار دیا گیاہے۔ اس سلسلے میں ضلع مجسٹریٹ آفس کی جانب سے احکامات جاری کیے گئے۔ ان احکامات میں کہا گیا کہ فوجداری ضابطہ 1973 کی دفعہ 144 کے مطابق موصول اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے حدود اربعہ مشرق واجے گاﺅں کولہاپوری بندھارا، مغرب ناندیڑ تا دیگلور کی جانے والی روڈ پر قدیم پل، جنوب میں گوداوری ندی کا نشیبی علاقہ اور شمال میں چلّہدرگاہ کی تحفظ کردہ دیوار کی جگہ 20 جولائی کی صبح 6 بجے سے 19 اگست 2022ءکی نصف شب تک فوجداری ضابطہ 1973 کی دفعہ 144 کے تحت ممنوعہ زون ضلع مجسٹریٹ نے قرار دیا ہے۔ان احکامات کا اطلاق سرکاری فرائض انجام دینے والے افسران، ملازمین، مجاز افسران کی جانب سے اجازت حاصل کرنے والے افراد پر نہیں ہوگا۔
”ہر گھر ترنگا “کے لیے عوامی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے منصوبہ بندی
غریب خاندانوں کے گھروں پر بھی ترنگا لہرانے کے سرکاری افسران و ملازمین تعاون کریں گے
ناندیڑ:19جولائی ( ورقِ تازہ نیوز بھارت کی آزادی کے امرت مہوتسو کے ضمن میں آنے والے یوم آزادی کے موقع پر ” ہر گھر ترنگا“ سرگرمی میں عوام کی بڑے پیمانے پر شرکت کو یقینی بنانے کے لیے آج ایک لائحہ عمل طئے کیا گیا۔ ضلع میں ہر خاندان کو اس امرت مہوتسو سال کی خوشی و مسرت اور روحانی تسکین کے لیے ضلع انتظامیہ نے آج منعقدہ میٹنگ میں ایک منصوبہ بندی کی ہے۔ ضلع کلکٹر ڈاکٹر وپن اٹنکر کی قیادت میں اس میٹنگ میں تمام محکمہ کے عہدیداران، صنعتکار، بزنس مین و دیگر نمائندوں کے اتفاق رائے سے ” ہر گھر ترنگا“ کو وسیع تر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ” ہر گھر ترنگا“ و دیگر انتظامیہ منصوبہ بندی کے سلسلے میں آج منعقدہ میٹنگ میں ضلع پریشد کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر ورشا ٹھاکر گھگے، ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ پرمود شیوالے، اسسٹنٹ ضلع کلکٹر کرتی کمار پجار، سومیا شرما، میونسپل کمشنر ڈاکٹر سنیل لہانے، ایڈیشنل چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر سنجے تباکلے و دیگر محکموں کے عہدیداران موجود تھے۔