ناندیڑ، 24 ستمبر:( ورق تازہ نیوز)علاقائی موسمیات مرکز ممبئی کی اطلاع کے مطابق ناندیڑ ضلع کے لیے 26 ستمبر کو یلو الرٹ، جبکہ 27 ستمبر کو اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
اس دوران تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ درمیانی سے بھاری بارش اور 27 ستمبر کو انتہائی موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ضلع انتظامیہ نے عوام اور تمام محکموں کو احتیاطی اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔