ناندیڑ ضلع میں گٹکھا مافیا کے خلاف پولیس کی کاروائی

بھوکَر (ورق تازہ نیوز): ناندیڑ ضلع کے بھوکر پولیس اسٹیشن کی ٹیم نے گٹکا مافیا کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ریاستی حکومت کی جانب سے پابندی عائد کیے گئے پان مسالہ اور گٹکا کی غیر قانونی ترسیل میں ملوث افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے اس کارروائی میں کل ₹7,62,020 روپے مالیت کا سامان ضبط کیا ہے جبکہ ایک ملزم کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ملزمین کے نام و پتے:
شیخ تنویر شیخ احمد (عمر 27 سال)، پیشہ: ڈرائیور، ساکن سعید نگر، بھوکر۔
نعیم جیلانی قریشی، پیشہ: تاجر، ساکن سعید نگر، بھوکر۔
آر. آر. آمان (پورا نام معلوم نہیں)،
رضوان، ساکن حمایت نگر، حال مقیم بھیسا (پورا نام معلوم نہیں)۔

ضبط شدہ مال: ریاستی حکومت کی جانب سے ممنوعہ قرار دیا گیا پان مسالہ و گٹکا — مالیت ₹1,62,020/- روپے۔
سفید رنگ کی سوئفٹ ڈیزائر کار (نمبر MH-44-G-2640) — مالیت ₹6,00,000/- روپے۔
کل ضبط شدہ مالیت: ₹7,62,020/- روپے۔

“آپریشن فلش آؤٹ” مہم کے تحت ضلع میں غیر قانونی گٹکا فروشی اور نقل و حمل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔ انہی احکامات کے تحت پولیس انسپکٹر اجیت کنبھار (تھانہ بھوکر) کو موصول خفیہ اطلاع کی بنیاد پر 6 نومبر 2025 کو ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر چوک تا حمایت نگر روڈ پر واقع بتالا ٹی پوائنٹ کے قریب جال بچھایا گیا۔

اسی دوران ایک سفید رنگ کی سوئفٹ ڈیزائر کار (نمبر MH-44-G-2640) مشتبہ حالت میں نظر آنے پر پولیس نے گاڑی کی تلاشی لی تو اس میں بڑی مقدار میں ممنوعہ گٹکا برآمد ہوا، جس میں رَجنی گندھا، سگنیچر، وِمل، راجنواس خوشبودار پان مسالہ، بابا 120 اور ZN-01 زعفرانی زردہ جیسے مختلف برانڈ شامل تھے۔

پولیس نے پنچ گواہوں کی موجودگی میں کارروائی کرتے ہوئے تمام سامان ضبط کر لیا اور ملزم نمبر 1 شیخ تنویر شیخ احمد کو حراست میں لیا۔ اس کے خلاف تھانہ بھوکر میں متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

اس مقدمے کی مزید تفتیش سب انسپکٹر شیلندر آؤٹے کر رہے ہیں۔ پولیس انسپکٹر اجیت کنبھار کی نگرانی میں یہ کامیاب کارروائی انجام دی گئی، جبکہ اویناش کمار، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ناندیڑ نے بھوکر پولیس اسٹیشن کے افسران و عملے کی اس جرات مندانہ کارکردگی پر ستائش کی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading