ناندیڑ ضلع میں دو افراد کورونا سے متاثر‘ایک صحت یاب

ناندیڑ:4جون(ورق تازہ نیوز) ضلع میں آج موصول ہونے والی 176 رپورٹس میں سے 2 رپورٹس آر ٹی پی سی آر کی تفتیش میں کورونا سے متاثر پائی گئی ہیں۔ اس طرح ضلع میں اب تک باءکے آغاز سے مریضوں کی کل تعداد 1 لاکھ 2 ہزار 803 تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 1 لاکھ 109 مریضوں کو صحت یاب ہوئے ہیں۔

فی الحال 2 مریض زیر علاج ہیں۔ضلع میں اب تک اس مرض سے 2 ہزار 692افراد فوت ہوچکے ہیں۔ آج کے متاثرین میں ناندیڑ میونسپل کارپوریشن حدودمیں 1اور دیگلورمیں ایک مریض پایاگیا۔آج ناندیڑ میونسپل کارپوریشن حدود کے ایک کورونا مریض کو طبی علاج کے بعد چھٹی دے دی گئی۔ فی الحال ضلع بھر میںصرف دو مریض ہی زیر علاج ہیں

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading