ناندیڑ شہر و اطراف کا آئندہ 25 سال کا ماسٹر پلان تیار کیا جائے: نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی ہدایت

ممبئی، 25 جون:(ورق تازہ نیوز)نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے آج ہدایت دی کہ ناندیڑ شہر اور اس کے آس پاس کے علاقوں کی اگلے 25 سال کے لیے منصوبہ بندی کے تحت ترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے ماسٹر پلان تیار کیا جائے۔ اس مقصد کے لیے ایم ایم آر ڈی اے کو فوری طور پرناندیڑ کے ضلع کلکٹر، میونسپل کمشنراور دیگر متعلقہ محکموں کے ساتھ میٹنگ کر کے رہنمائی کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔یہ ہدایات آج سہیاڈری گیسٹ ہاوس، ممبئی میں منعقد ناندیڑ شہر کی ترقی کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران دی گئیں،

جہاں نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے واضح کیا کہ ناندیڑ ایک مذہبی اور تاریخی اہمیت والا شہر ہے، اور اسے منظم انداز میں ترقی دینا نہایت ضروری ہے۔ لاکھوں عقیدت مند ہر سال ملک اور بیرون ملک سے یہاں آتے ہیں، اس لیے یہاں معیاری سڑکیں، نکاسی آب کا بہتر نظام اور سرسبز مقامات (باغات) ہونا ضروری ہے۔نائب وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی کہ اگلے 25 سال کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبہ بنایا جائے۔اگر ضرورت ہو تو، بین الاقوامی سطح کا مشیر مقرر کیا جائے جو ناندیڑ کو ایک مقدس شہر کی حیثیت سے سیاحتی ترقی کی سمت میں لے جانے میں مدد کرے۔

میٹنگ میں ایم پی اشوک چوہان، اجیت گوپچھےڑے، رویندر چوہان ‘ایم ایل اے ہمنت پاٹل، بالاجی کلیانکر، آنند بونڈارکر‘شہری ترقی محکمہ کے پرنسپل سیکرٹری گووند راج‘ایم ایم آر ڈی اے کے ایڈیشنل کمشنر وکرم کمار ناندیڑ کے ضلع کلکٹر اور میونسپل کمشنر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شامل ہوئے۔اجلاس میں تمام ارکان نے ناندیڑ شہر اور اس کے اطراف کی ترقی کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا اور شہر کو بہتر بنانے کے لیے تجاویز پیش کیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading