ناندیڑ شہر میں 20 تمباکو فروشوں پر جرمانہ عائد

نا ندیڑ:19مئی( ورق تازہ نیوز) ناندیڑ شہر میں تمباکو اور تمباکو سے بنی اشیاءکی غیر قانونی فروخت اور کوٹپا 2003 قانون کی خلاف ورزی کی اطلاعات کے بعد، ضلعی سطح کی تمباکو کنٹرول ٹیم نے 19 مئی 2025 کو شہر کے بھاگیہ نگر، تروڈہ ناکہ اور چھترپتی چوک سمیت مختلف مقامات پر اچانک چھاپے مارے، جن میں 20 تمباکو فروشوں پر مجموعی طور پر 7,700 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

یہ کارروائی ضلع کلکٹر راہول کرڈیلے کی ہدایت، ضلع سرجن ڈاکٹر نلکانت بھوسیکر، ایڈیشنل سرجن ڈاکٹر سنجے پیرکے اور نوڈل آفیسر ڈاکٹر ہنمَنت پاٹل کی رہنمائی میں عمل میں آئی۔اس ٹیم میں شامل تھے: ضلع مشیر ڈاکٹر شتل چاتورے، ماہر نفسیات پرکاش آہر، میڈیکل سوشل ورکر بالاجی گائکواڑ، کیس رجسٹری اسسٹنٹ سنیل ٹوٹے واڑ، اور بھاگیہ نگر پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر رام داس شینڈگے کی قیادت میں پولیس ہیڈ کانسٹیبل بالاجی پاٹل اور پولیس کانسٹیبل پٹھان۔

ڈاکٹر نلکانت بھوسیکر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی بھی سرکاری، نیم سرکاری، تعلیمی ادارے یا عوامی مقام پر تمباکو کی فروخت، استعمال یا ذخیرہ کیا جا رہا ہو، تو ضلع تمباکو کنٹرول سیل، ضلعی اسپتال ناندیڑ میں شکایت درج کروائیں اور ناندیڑ ضلع کو تمباکو سے پاک بنانے کی اس مہم میں تعاون کریں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading