عوام چمتکار کرے گی، کانگریس واتحادی پارٹیوں کی حکومت قائم ہوگی

ممبئی ممبئی19اکتوبر (یواین آئی): مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیوندر فڈنویس نے ’میں دوبارہ آونگا‘ یہ کہہ کر ریاست کے عوام کودھمکی دی ہے جس سے عوام کے دل میں اس خیال سے دھڑکا لگ گیا ہے۔وزیراعلیٰ کے پانچ سالہ دورِ اقتدار میں ریاست آمریت کی جانب گامژن ہے۔ یہ حقیقت گزشتہ دو دنوں کچھ زیادہ ہی اجاگر ہوئی ہے۔ اس حکومت سے پریشان اورناراض عوام اس انتخاب میں چمتکار کرے گی۔ یہ یقین آج یہاں مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری وترجمان سچن ساونت نے ظاہرکیا ہے۔ وہ یہاں گاندھی بھون میں میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کررہے تھے۔


انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پانچ سالہ دور اقتدار میں اپوزیشن اور عوام کی آواز دبانے کی کوشش کی گئی جو گزشتہ دو دنوں میں مزید شدت کے ساتھ اجاگر ہوئی ہے۔ ریاستی حکومت نے کسی تنظیم وادارے کے ذریعے عوامی مسائل کے حل پر پابندی عائد کردی ہے جو آمریت کی ایک واضح علامت ہے۔ انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہونے کے باوجود اس طرح کے فیصلے کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا خوف بھی اس حکومت کو نہیں رہ گیا ہے۔

سچن ساونت نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کی آمرانہ ذہنیت کے مظاہرے مسلسل سامنے آتے جارہا ہے اور ان کا یہ بیان کہ ’ میں دوبارہ آونگا‘ عوام میں دہشت پیدا کرنے والا ہے۔
سچن ساونت نے کہا کہ کانگریس کے امیدوار نانا پٹولے کے خلاف انتخاب لڑنے والے وزیراعلیٰ کے قریبی اور ریاستی حکومت میں وزیر پرینئے پھوکے پر کانگریس کے کارکنان کو مارنے پیٹنے نیز ان کے بھائی کے پاس سے ووٹروں میں تقسیم کے لئے لائے جانے والے ایک کروڑ روپئے کے پکڑے جانے سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ وزیراعلی کو جمہوریت کی قدروں کا کوئی احترام نہیں ہے۔ سکولی کی صورت حال بہار کے جیسے ہوگئی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading