ناندیڑ:26ستمبر(ور ق تازہ نیوز)ونچت بہوجن اگھاڑی کی پارلیمنٹری پارٹی بورڈ کی میٹنگ میں ناندیڑ حلقہ شمال سے عبدالوحید کنٹریکٹر کے نام پرسنجیدگی سے غوروخوص ہو رہا ہے ۔امکان ہے کہ عبدالوحید اس حلقہ سے وی بی اے کے میدوار ہوں گے ۔ویسے میٹنگ میں دوناموں پر غورہوا ۔ دوسرا نام پرشانت انجینئر کا ہے ۔ ان دونوں خواہشمند امیداروں نے اگھاڑی کاٹکٹ مانگا ہے ۔
اگھاڑی ذرائع کے مطابق عبدالوحید کی رپورٹ مثبت ہے اسلئے وہ اسمبلی چناو میں ناندیڑ شمال سے امیدوار ہوسکتے ہیں۔ ناندیڑ جنوب کے خواہشمندوں کے ناموں پر بھی تبادلہ خیال ہوا ۔
بروز جمعہ 27ستمبر کوناندیڑ کے دونوں حلقوں سمیت دیگر حلقوں کے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری ہونے کا امکان ہے ۔ واضح ہو کہ ایم آئی ایم اور وی بی اے میں انتخابی سمجھوتہ نہیں ہوا اس لئے دونوں اپنے امیدوار کھڑے کررہے ہیں۔