ناندیڑ: سسرال والوں سے عاجز بہونے خود کوزندہ جلادیا

متعلقہ ملزمین کے خلاف اتوارہ پولس اسٹیشن میں مقدم درج

ناندیڑ:4 نومبر(ورق ِتازہ نیوز)شہرکے گاڑی پورہ میں رہنے والی 24سالہ خاتون نے سسرال والوں کے مظالم سے عاجز آکراپنے جسم پرگیاس تیل ڈال کر خود کو آگ لگادی تھی جس میں وہ شدیدجھلس گئی اورموت ہوگئی یہ واقعہ ڈسمبر 2017ءمیں رونما ہواتھا لیکن اب عدالت کی ہدایت پر ملزمین کے خلاف گزشتہ روز مقدمہ درج کیاگیاہے۔ سوامی زوجہ شیلندر سنہہ ٹھاکور عمر 24 سال ساکن گاڑی پورہ ناندیڑ کو سسرال کے افراد دو لاکھ روپے مائیکہ سے لانے کامطالبہ کرکے ذہنی وجسمانی اذیتیں دے رہے تھے جس کی وجہ سے وہ کافی عاجز آگئی تھی اسی لئے 6٬ڈسمبر 2017 ءکواپنے جسم پر گیاس تیل ڈال کر آگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ اس معاملے میں سسرال والوں کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیاجارہاتھا اس لئے فریادی یوراج سنہہ ٹھاکور نے عدالت کادروازہ کھٹکھٹایااور متعلقہ ملزمین کے خلاف کاروائی کامطالبہ کیا ۔گزشتہ روز عدالت نے دفعہ 156(3) کے تحت اتوارہ پولس کوہدایت دی کہ سواتی کے سسرال والوں کے خلاف مقدمہ درج کیاجائے ۔یوراج سنہہ کی شکایت پر اتوارہ پولس نے تعزیرات ہند کی دفعہ 306‘34 کے تحت خودکشی کیلئے مجبور کرنے کامقدمہ درج کیا ہے ۔ اے پی آئی فیروز پٹھان مزید تفتیش کررہے ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading