ناندیڑ:4 نومبر(ورق ِتازہ نیوز) بجلی کی ڈی ۔پی کی قلت اور ڈی پی جلنے کے بعد ڈی پی کی فوری دستیابی نہ ہونے کے خلاف ناندیڑضلع کے شیوسینا کے تین ایم ایل ایز 5 نومبر سے مہاوترن کے ناندیڑ کے مین دفتر کے سامنے ہڑتال شروع کررہے ہیں ۔ محکمہ توانائی کاقلمدان بی جے پی کے پاس ہے اس لئے یہ مسئلہ حل نہیں ہورہاہے اس طرح کا الزام شیوسینا کے اراکین اسمبلی نے لگایا ہے ۔ ان تین اراکین اسمبلی میں ناندیڑ جنوب کے ہیمنت پاٹل‘سبھاش سابنے ‘ناگیش پاٹل آشٹیی کر شامل ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ ناندیڑضلع میں بجلی کی سپلائی کاناقص انتظام ہے اگر کوئی ڈی پی ۔جل جاتی ہے تو اس کی جگہ نئی ڈی پی فوری دستیاب نہیں ہوتی ہے جس سے عام لوگوں اورکسانوں کو بڑی پریشانی ہوتی ہے ۔ کچھ دن قبل ضلع منصوبہ بندی کمیٹی کے اجلاس میں شیوسینا کے ایم ایل ایز نے اس مسئلہ کو اٹھایا تھا اور محکمہ بجلی کے عہدیداران کی کھینچائی کی تھی ۔ایک ہزار ڈی پی کی مانگ ہے اور صرف 200 دستیاب ہیں ۔ شیوسینا ایم ایل ایز کی مجوزہ ہڑتال سے محکمہ بجلی کے عہدیداران فکر مند ہیں ۔