ممبئی:4 نومبر(ورق ِتازہ نیوز)گورنر مہاراشٹر کی رہائش گاہ راج بھون ممبئی میں قدیم دور کی دو توپیں دستیاب ہوئی ہیں ۔ ہرتوپ کا وزن 22 ٹن ہے ۔یہ اُس وقت دےکھائی دیں جب ایک مزدور پودوں کواگانے کےلے راج بھون کے ایک کھلے حصے میں زمین کی کھدائی کررہاتھا ۔گورنر ودیاساگر نے ہدایت دی کہ ان توپوں کوراج بھون میں ہی عوام کےلئے رکھاجائے اور ان کی حفاظت کی جائے ۔بتایاجاتا ہے کہ دونوں توپیں برٹش دور حکومت کی ہیں جو مٹی کے نیچے دب چکی تھیں ۔ان توپوں کے بارے میں مزید تحقیقات کےلئے گورنر نے حکم دیا ہے۔