ناندیڑ:6فروری۔(ورق تازہ نیوز)زون نمبر 13(D) چوپالہ مدینہ نگر کے ضمنی چناو کےلئے آج 7 فروری کو رائے شماری عمل میں آئی ۔

کانگریس کے امیدوار جناب عبدالغفار عبدالستار نے 6025 ووٹ لیکر اپنے حریف مجلسی امیدوار صابر چاؤش کو شکست دی. صابر چاؤش کل 4159 ووٹ حاصل کرکے دوسرے مقام پر رہے. ۔اس زون میں کُل 20 ہزار 464 ووٹرس ہیں۔ 10 ہزار 661 ووٹر س نے رائے دہی میں حصہ لیا تھا.

جس کا فیصد 52.10% رہاجس میں مرد ووٹرس 5719 اور خواتین 4942 ووٹرس نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔رائے دہی مرکز نمبر 13/11 برہمپوری میں سب سے زیادہ 71.32فیصد ووٹنگ ہوئی اور سب سے کم رائے دہی مرکز نمبر 13/18 ضلع پریشد اسکول چوپالہ میں 40.11 فیصد ہوئی ۔

اس زون میں اصل مقابلہ مجلس کے امیدوارصابرچاوس اور کانگریس کے عبدالغفارکے درمیان تھا.