شاہین باغ: سپریم کورٹ نے مظاہرہ ہٹانے سے متعلق سماعت آئندہ 10 فروری تک ملتوی کی
دہلی کے شاہین باغ میں دھرنا و مظاہرہ ہٹانے کی عرضی پر سپریم کورٹ میں جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس کے ایم جوسف کی بنچ میں سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ ہمیں اس معاملے میں فکر ہے، لیکن سماعت پیر کے روز کریں گے۔ عدالت نے کہا کہ دہلی میں اسمبلی انتخاب کی وجہ سے سماعت کو پیر کے روز تک کے لیے ملتوی کیا جا رہا ہے۔
"We do understand that there is a problem," says Supreme Court after Advocate Shashank Deo Sudhi started arguing and said that Supreme Court should pass appropriate directions to the concerned authorities as far as the protestors in Shaheen Bagh is concerned. https://t.co/bDS8Q8Vr6V
— ANI (@ANI) February 7, 2020
اتر پردیش میں کانگریس کا ’کسان جن جاگرن ابھیان‘ شروع، پرینکا گاندھی نے دی جانکاری
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اپنے ایک ٹوئٹ کے ذریعہ اتر پردیش میں ’کسان جن جاگرن ابھیان‘ شروع کیے جانے کی جانکاری دی ہے۔ انھوں نے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’یو پی کانگریس کمیٹی نے کسان جن جاگرن مہم شروع کی ہے۔ ملک کا اَن داتا (کسان) ہماری ترجیح ہے۔ اتر پردیش کی بی جے پی حکومت نے کسانوں کے ساتھ ہر محاذ پر دھوکہ کیا ہے۔ آج کسان کو فصل کی قیمت نہیں ملتی۔ زراعت کی لاگت بڑھ گئی ہے۔‘‘
उप्र कांग्रेस कमेटी ने किसान जनजागरण अभियान शुरू किया है। देश का अन्नदाता हमारी प्राथमिकता है।
उप्र की भाजपा सरकार ने किसानों के साथ हर मोर्चे पर छल किया है।आज किसान को फसल का दाम नहीं मिलता। खेती की लागत बढ़ गई है। #किसान_संग_कांग्रेस pic.twitter.com/g2pqbfgCYs
— Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) February 7, 2020
دہلی: بجواسن میں لگی آگ، دمکل کی 14 گاڑیاں موقع پر پہنچیں
دہلی میں آج ایک بار پھر سے آگ لگنے کی خبر سامنے آئی ہے۔ یہاں بجواسن علاقہ میں آج صبح ایک گودام میں آگ لگ گیئ۔ آگ لگنے کی خبر ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ فائر بریگیڈ کی 14 گاڑیاں اس وقت موقع پر موجود ہیں جو کہ آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
Delhi: Fire broke out at a warehouse in Bijwasan, early morning today. 14 fire tenders at the spot, no injuries so far. More details awaited. pic.twitter.com/MJiUNk11vZ
— ANI (@ANI) February 7, 2020
شاہین باغ مظاہرین کو ہٹانے والی عرضی پر سپریم کورٹ میں سماعت آج
گزشتہ کئی ہفتوں سے شاہیں باغ میں شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف دھرنا و مظاہرہ جاری ہے۔ اس کو ختم کرانے کی ایک عرضی سپریم کورٹ میں داخل کی گئی تھی جس پر آج سماعت ہوگی۔ عرضی وکیل اور سماجی کارکن امت ساہنی کی طرف سے داخل کی گئی ہے اور انھوں ننے درخواست کی ہے کہ راستے و خالی کرایا جائے تاکہ لوگوں کو آمد و رفت میں آسانی ہو سکے۔ علاوہ ازیں عرضی میں یہ اپیل بھی کی گئی ہے کہ اس مظاہرے کو تشدد سے بچانے کے لیے سپریم کورٹ کے کسی ریٹائر جج یا ہائی کورٹ کے کسی موجودہ جج کی نگرانی کا فیصلہ لیا جائے۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو