ناندیڑ ریٹائرڈ جج کے گھرتقریباچارلاکھ کی چوری

ناندیڑ:20ڈسمبر ۔( ورق تازہ نیوز)شہر کے بھاگیہ نگر پولس اسٹیشن حدود کے علاقہ میں رہائش پذیر ریٹارڈ جج کے گھر چوری کی سنگین واردات رونما ہوئی جہاں سے چوروں نے تقریبا پونے چار لاکھ روپیوں کا سامان چوری کرلیا ہے ۔ پولس ذرائع کے بموجب ریٹائرڈ جج لکشمن دیوکرے کا مکان سوئنورمنگل کاریالیہ کے جھینڈا چوک میں واقع ہے ۔ انھیں 20ڈسمبر کو مدھیہ پردیش جاناتھا اسلئے شریک حیات کے ہمراہ 19 ڈسمبر کو خریدی کرنے باہر گئے تھے ۔ اسی موقع کافائدہ اٹھاکر نامعلوم دن کے اجالے میں گھر کاقفل توڑ کر اندرداخل ہوئے اور الماری سے نقد رقم ‘ سونے چاندی کے زیور چوری کرلیا ۔ شام کے وقت دونوں میاں بیوی گھر واپس آئے تو گھر کاقفل ٹوٹا ہواتھاجب اندر جاکر دیکھا تو الماری سے سونے کی چوڑیاں ‘ انگوٹھیاں ‘سونے کابسکیٹ سمیت تین لاکھ 82ہزار 413روپیوںکامال غائب تھا ۔ اس واقعہ کے بعد پی آئی انیرودھ کاکڑے‘ پی ایس آئی سنگیتا کدم و ملازمین نے جائے واردات پہنچ کر جائزہ لیا ۔ڈاگ اسکواڈ کے علاوہ فنگر پرنٹس کے ماہر پی ایس آئی کلکرنی بھی یہاں پہنچ گئے ۔لیکن چوروں کے تعلق سے کوئی سراغ نہیں ملا ۔ بھاگیہ نگر پولس نے ریٹائرڈ جج کی فریاد پر مقدمہ درج کردیاگیا ہے۔

قدیم شہر سے دو موبائل فون چوری

ناندیڑ:20ڈسمبر ۔( ورق تازہ نیوز)قدیم شہرکے چوپال سے متصل برہمن گلی میں ایک مکان سے چوروں نے دو موبائل فون چوری کرلئے ۔ اتوارہ پولس اسٹیشن میںفریادی دھننجے اشوک ٹنے نے شکایت درج کروائی کہ 18 نومبر کو رات کے وقت برہمن گلی چوپالہ میں انکے مکان کے بالائی حصہ کے ٹین شیڈ کی کھڑکی میں رکھے ریڈمی اور سیمسنگ کمپنی کے دو موبائل فون قیمت 17ہزار روپے چوری کرلئے گئے ۔اس معاملے میں تقریباایک ماہ بعد فریادی نے پولس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ۔ پولس ملازم واکڑے تفتیش کررہے ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading