ناندیڑ: دو بھائیوں نے مل کر نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی کی

ناندیڑ:27اپریل ( ورق تازہ نیوز)پسماندہ ذات کی نابالغ لڑکی کانیلا گاوں میں دوبھائیوں نے جنسی استحصال کیا جس کے بعد دونوں کے خلاف پوسکا اور جنسی تشددو انسداد پسماندہ ذات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ۔

پولس ذرائع کے بموجب ناندیڑ کے نیلاگاوں میں 24 اپریل کو شب ساڑھے نو بجے ایک نابالغ لڑکی رفع حاجت سے فارغ ہونے کیلئے باہر آئی تھی اس وقت گاوں کے پردوم گویندراؤ جوگدنڈاورگوپال جوگدنڈ دونوں بھائیوں نے اسے جبراً موٹرسائیکل پر بیٹھایااور دوسرے مقام پر لے گئے اس وقت گوپال گاڑی چلارہاتھا جبکہ پردوم لڑکی کو پیچھے سے پکڑکر بیٹھاتھا ۔اور کھیت کے اکھاڑے پر لے گئے ۔

جہاں پر جھونپڑپٹی میں لے جاکر پردوم نے اسکے ساتھ جنسی زیادتی کی اس طرح کی شکایت لڑکی نے درج کروائی ہے ۔ 25اپریل کو صبح ساڑھے پانچ بجے لڑکی نیندسے بیدار ہوئی تو دونوں بھائی اسے چھوڑ کرفرار ہوگئے تھے ۔ لمب گاوں پولس نے لڑکی کی شکایت پر پردوم گوئند راو جوگدنڈاور اسکے بھائی گوپال جوگدنڈ کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 376 (2) (1)،34اور انسداد نابالغ جنسی تشدد ایکٹ کی دفعہ 4ور 8کے علاوہ پسماندہ ذات ایکٹ کے تححت مقدمہ کااندراج کیا ہے ۔اس معاملے کی تحقیقات ڈی وا ے ایس پی پی بالاصاحب دیشمکھ کررہے ہیں ۔دریں اثناء ورکرس نے ڈپٹی کلکٹر سنتوش وینیکر کو میمورنڈم دیتے ہوئے ملزمین کو فی الفور گرفتار کرنے کامطالبہ کیا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading