ناندیڑ:27اپریل ( ورق تازہ نیوز) ناندیڑ کی گرمی اور دلی کی سردی سارے ملک میں مشہور ہے کیونکہ ناندیڑ میں گرما کے موسم میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک پہنچ جاتا ہے اور اپریل کے مہینے میں ناندیڑ کے عوام کو 45 ڈگری سیلسیس والی آگ آگلنے والی گرمی برداشت کرنی پڑرہی ہے ۔ محکمہ موسمیات میں انتباہ دیا ہے کہ مراٹھواڑا اور ریاسست میں شدید گرمی کی لہر آئندہ چار۔ پانچ دنوں تک جاری رہے گی جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں اضافہ ہوتا رہے گا۔

آج بروز ہفتہ کو ناندیڑ کا درجہ حرارت ریکارڈ سطح پر یعنی 45 ڈگری سیلسیئس تک پہنچ گیا ہے۔ کل جمعہ کے دن درجہ حرارت 44.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا جس میں آج مزید پانچ عشاریہ کا اضافہ ہوگیا ہے اور یہ 45 ڈگری تک پہنچ گیا ہے گرمی کی شدت میں اضافہ سے عوام کافی حیران و پریشان ہیں۔ دوپہر کے وقت سڑکوں پر سناٹا چھایا ہوا ہے۔ صبح 11 بجے کے بعد لوگ اپنے گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کر رہے ہیں۔امسال اپریل کے دوسرے ہفتے میں ناندیڑ کا درجہ حرارت 45 ڈگری سیلسیئس تک پہنچ گیا ہے اس کے بعد غیرموسمی بارش ہوئی جس سے درجہ حرارت اچانک 35 ڈگری تک پہنچ گیا اور ماحول خوشگوار ہوگیا تھا جس سے عوام کو دو دنوں تک گرمی سے راحت ملی۔
اپریل کا تیسرا ہفتہ شروع ہوااور درجہ حرارت بڑھتا گیا ۔ گزشتہ تین دنوں سے سورج پوری طرح آگکاُاگل رہا ہے اور آج درجہ حرارت 45 ڈگری تک پہنچ گیا۔ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران اپریل کے آخری ہفتے میں کبھی درجہ حرارت 45 ڈگری تک نہیں پہنچا تھا لیکن آج 45 تک پہنچ گیا ہے جو ایک نیا ریکارڈ ہے ۔درجہ حرارت میں اضافے سے عوام بہت پریشان ہیں۔ فی الحال شای بیاہ ودیگرتقاریب کا موسم ہے اور بازاروں میں خریداروں کا ہجوم ہے لیکن یہ لوگ صبح کے اوقات یا پھر شام پانچ بجے کے بعدہی بازاروں کا رخ کررہے ہیں۔ اسلئے دن میں دوپہر کے وقت بازار میں سناٹا ہے۔ ابھی ماہ مئی کا پورا مہینہ باقی ہے جس میں بھی پہلے اور دوسرے ہفتے میں شدید گرمی ہوتی ہے اور درجہ حرارت بھی ریکارڈ سطح تک پہنچ جاتا ہے اس لئے شہریان ماہ مئی کا سوچ کر ابھی سے اپنی جان ہلکھان کر رہے ہیں۔ اگر ہم اپریل کے آخری ہفتے میں اس طرح کی گرمی ہورہی ہے تو مئی کے پہلے اور دوسرے ہفتے میں درجہ حرارت مزید بڑھ سکتا ہے ۔دریں اثناءضلع انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ درجہ حرارت میں اضافے کے مدنظر دھوپ اور شدید لُو سے بچاو¿ کے لیے خصوصی اقدامات کریں اور جہاں تک ممکن ہوسکے دوپہر کے اوقات میں گھروں سے باہر نہ نکلے اگر کبھی نکلے توسر پر رومال پہنے اور ایسے کپڑے پہنیں جس میں گرمی کم ہوتی ہو ۔اس کے علاوہ پانی والے پھلوں کا استعمال کریں اور ہری سبزیوں کا کھانے میں زیادہ زیادہ استعمال کریں مصالحہ والی اشیاءتیار غذاو دیگر کھانوں سے پرہیز کریں کیونکہ گرما کے موسم میں اس طرح کے اشیاء صحتکیلئے مضر ہوتی ہے۔