ناندیڑ میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

ناندیڑ:(ورق تازہ نیوز) علاقائی موسمیات مرکز، ممبئی کی طرف سے 30 جون 2025 کو جاری کردہ اطلاع کے مطابق ناندیڑ ضلع میں آئندہ تین دنوں یعنی 30 جون، 01 جولائی اور 04 جولائی 2025 کے لیے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق:? 30 جون 2025 کو ضلع کے مختلف مقامات پر گرج چمک اور بجلی کڑکنے کے ساتھ شدید بارش (موسلا دھار بارش) کا امکان ہے۔

01 جولائی اور 04 جولائی 2025 کوضلع میں کچھ مقامات پر 30 تا 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز آندھی چلنے، بجلی کڑکنے اور بادل گرجنے کے ساتھ ہلکی سے درمیانی درجے کی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس دوران ممکنہ قدرتی آفات جیسے درختوں کے گرنے، کمزور چھتوں کو نقصان پہنچنے، بجلی کے کھمبوں یا تاروں میں خرابی، اور معمولات زندگی میں رکاوٹ جیسے خطرات رہ سکتے ہیں۔

ضلع انتظامیہ کی طرف سے عوام کے لیے اہم احتیاطی ہدایات: بجلی کڑکنے کے وقت کھلے مقامات، کھیتوں یا میدانوں میں نہ جائیں۔* درختوں، کمزور دیواروں یا کھمبوں کے نیچے پناہ لینے سے گریز کریں۔* بجلی کی تاروں اور کھمبوں سے دور رہیں۔* کسان اپنی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی موسمی حالات کو مدنظر رکھ کر کریں۔* مسافر غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ضروری ہو تو موسم کی معلومات لے کر ہی نکلیں۔* مکانات کی کمزور چھتوں کی مرمت کرائیں۔* موبائل، ریڈیو، یا ٹی وی کے ذریعے موسمی اپ ڈیٹس پر نظر رکھیں۔انتظامیہ نے تمام متعلقہ محکموں اور ایمرجنسی سروسز کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر فوری کارروائی کی جا سکے۔ضلع انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ان دنوں میں خاص احتیاط برتیں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر مقامی حکام یا پولیس کو اطلاع دیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading