ناندیڑ ۔17۔ دسمبر ۔(ورق تازہ نیوز )مجلس اتحاد المسلمین کے ناندیڑ کے سابقہ صدر جناب عبدالمقیت نے آج کانگریس کے مہاراشٹر صدر جناب اشوک راو چوہان کی موجودگی میں کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔

اس طرح عبدالمقیت نے اپنے نئے سیاسی سفر کا آغاز کردیا ہے۔اس موقع پر امر راجورکر ۔ ڈی پی ساونت۔کے علاوہ دیگر سیاسی لیڈران موجود تھے ۔