ناندیڑ:2/اکتوبر (ورقِ تازہ نیوز) ایسا لگتا ہے کہ ناندیڑ شہر میں آتشیں اسلحہ (دیسی ساخت کے پستول) کا استعمال بڑھ گیا ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ شری کرشنا کوکاٹے نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ لوکل کرائم برانچ نے دیسی ساخت پستول سپلائی کرنے والے چار افراد کو گرفتار کیا ہے اور ان کے پاس سے سات دیسی ساخت کے پستول اور 116 زندہ کارتوس برآمد کیے ہیں۔
جن کی مالیت 3 لاکھ 3 ہزار روپے ہے۔ اس موقع پر ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ابیناش کمار، انسپکٹر آف پولیس دوارکاداس چکھلیکر موجود تھے۔
پچھلے کچھ سالوں میں، دیسی ساخت کے پستول کا استعمال کرتے ہوئے دھمکیاں دینے اور بھتہ خوری کے کئی واقعات سامنے آئے ہیں۔ اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر روی واہوڑے، جو لوکل کرائم برانچ میں نئے شامل ہوئے ہیں، نے اپنے سینئر افسر انسپکٹر دوارکا داس چکھلیکر کو موصول ہونے والی معلومات کی تمام تفصیلی حقائق بتائے۔
ایس پی سری کرشنا کوکاٹے، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ابیناش کمار اور ڈاکٹر۔ کھنڈرائی دھرنے کی رہنمائی میں لوکل کرائم برانچ نے ناندیڑ تا نالیشور روڈ کے قریب آر ٹی او آفس کے قریب سے کملیش عرف آشو پاٹل بالاجی لمباپورے (23سال) ساکن وسرنی نزد گیس گودام، بلبیر سنگھ عرف شیرا پرتاپ سنگھ جادھو (21سال) رہائشی۔ ہنگولی گیٹ ناندیڑ، شیخ شہباز شیخ شکیل (23سال) رحیم پور نزد دودھ ڈیری، شمس سنگھ عرف گینڈاسنگ مٹھوالے (23سال) ساکن عقب تحصیل آفس ناندیڑ کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔
یہ ملزمین پستول کے علاوہ دستی بم کے استعمال کی بھی تیاری کررہا تھا ۔ یج ٹولی سال 2020سے پستول کی فروخت کا کاروبار کررہے تھے ۔
گرفتار ملزمان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 353، 120 (b) اور انڈین ویپن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کی کارروائی جاری تھی ۔
اس کاروائی میں پولیس اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر روی واہولے، پانڈورنگ مانے، پولس سب انسپکٹر گووند راؤ منڈے، دتاترے کالے، سچن سونونے، اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر مادھو کیندرا، سنجے کیندرا، پولس ملازم بالاجی تلنگ، گنڈیراؤ کارلے، سنجیو جنکلواڈ، بالاجی یَاد، تھاناجی یلگے، گجانن، بین واڑ، جوالا سنگھ بواری، ولاس کدم، دیوا چوہان، رندھیر راجبنسی، ہنومان ٹھاکر، شیخ کلیم، بالاجی راؤ منڈے، داداراؤ سری رامے، راجو پلیوار، بجرنگ بودکے، سائبر کارتی کے دیپک ٹوہنے اور راجو شامل تھے۔

