41لاکھ25ہزار کانقصان‘شارٹ سرکٹ سے حادثہ
ناندیڑ:20نومبر ۔(ورقِ تازہ نیوز) تعلقہ کے سونکھیڑ میں واقع قومی شاہراہ پر واقع اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی برانچ میں گزشتہ صبح ساڑھے تین بجے آتشزدگی کاواقعہ رونما ہوا ۔اس واقعہ سے تقریبا41لاکھ 25ہزار روپیوں کانقصان ہوا ہے ۔اس طرح کی اطلاع بینک انتظامیہ نے دی ہے ۔سرور روم میں شارٹ سرکٹ کی وجہہ سے آگ لگنے کی وجوہات بتائی جارہی ہے ۔ سونکھیڑ میں ایس بی آئی کی برانچ میں پیر کی صبح ساڑھے تین بجے آگ لگی ۔اس میںنقدرقم محفوظ رہی لیکن کمپیوٹر ‘اہم ریکارڈ جل کرخاکستر ہوگئے۔ ابتداءمیں سرور روم میںآگ لگی پھر دیگر کمروں تک پھیلتی گئی۔بینک کے سائرن آواز باہر آنے کے بعد پولس جائے واردات پر پہنچی اورلوہابلدیہ کے فائربریگیڈ عملہ کو مطلع کیاگیااور آگ پر قابو پایاگیا ۔