ناندیڑ۔20نومبر(ورقِ تازہ نیوز)ہر سال کی طرح اس سال بھی مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے ریاستی نائب صدر و سابق چیئر مین مسعود احمد خان (کارپوریٹر) کی جانب سے عیدِ میلاد النبی کے موقع پر21نومبر بروز بدھ کو صبح ۰۱ تا شام ۵ بجے کے درمیان ایک بلڈ ڈونیشن کیمپ بمقام حبیب ٹاکیز روڈ ناندیڑ میں رکھا جارہا ہے۔ جس میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے مرکزی میلاد کمیٹی کے الحاج غلام نبی سیٹھ‘ الحاج عبدالسلیم سیٹھ سوداگر و دیگر شرکت کریں گے۔ سابق کارپوریٹر رحیم احمد خان نے اپیل کی ہے کہ بلڈ ڈونیشن کیمپ میں شرکت کرکے لوگ اپنے خون کا عطیہ دیں تاکہ ضرورت مندوں کو وقت پر کام آسکے۔