ناندیڑ: اسکول وین میں لڑکی کا جنسی استحصال ، ڈرائیور گرفتار

ناندیڑ:3جولائی ( ورق تازہ نیوز) ناندیڑ شہر میں ڈرائیور کی جانب سے اسکول وین میں نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کا ویڈیو وائرل ہوا ہے۔ یہ واقعہ کل دوپہر 2 بجے کے درمیان کینال روڈ پر ڈی مارٹ کے قریب پیش آیا۔اسکول وین نمبرMH 26-N 9001 ڈی مارٹ کے قریب سڑک پر ویران جگہ پر کھڑی تھی۔ ایک موٹر سائیکل سوار کو شک ہوا اور وہ اسکول وین کے پاس گیا اور اپنے موبائل فون پر ویڈیو بنانے لگا۔اس وقت نابالغ لڑکی ڈرائیور کی گود میں سو رہی تھی۔ لڑکی جاگ گئی جب اسے معلوم ہوا کہ ویڈیو بنائی جا رہی ہے۔

ویڈیو لینے والے شخص نے ڈرائیور سے جواب مانگا۔وہ، لڑکی کے ساتھ سنسان جگہ پر کیا کر رہا ہے تو ڈرائیور بھاگ گیا۔ اس کانام شیخ ایازشیخ فیاض عمر23سال بتایا جارہاہے۔ اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ جس کے بعد پولیس نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔ویڈیو میں نظر آنے والی لڑکی کی عمر 16 سے 17 سال بتائی جا رہی ہے۔

گرفتار محمد ایاز محمد فیاض کو آج عدالت میں پیش کرنے کے بعد سرکاری وکیل اے ڈی ایم اے بتولا(ڈانگے) نے تفصیل سے بتایا کہ اس کیس میں ملزم کو پولیس کو حراست میں دینے کی ضرورت کیوں ہے۔

دلائل سننے کے بعد جج ایم آر پانڈے نے شیخ ایاز کو تین دن یعنی 6 جولائی 2024 تک پولیس حراست میں بھیج دیا۔بھاگیہ نگر تھانے کے پولیس انسپکٹر رام داس شینڈگے نے کہا کہ اس معاملہ میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading