ناندیڑ۔حیدر آباد روڈ پرکنٹینرکی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد ہلاک

ناندیڑ:14جنوری(ورق تاز ہ نیوز)آج صبح گیارہ بجے ناندیڑ۔حیدرآباد قومی شاہراہ پر تیزرفتار کنٹینر نے موٹر سائیکل کو زبردست ٹکر ماری جس میں د و افراد کی موت ہوگئی ۔ا س حادثہ کے بعد دیہاتیوں نے اسپیڈ بریکرکامطالبہ کرتے ہوئے راستہ روکو احتجاج کیا جس کی وجہ سے تین گھنٹوں تک ٹرافک بند رہی ۔

سومٹھانہ سے موٹر سائیکل نمبر MH 26-F- 2519 پر سوار ہوکر وشنبھر وینکٹ راو پاوڑے عمر 42سال اورر مادھو بابا عمر 30سال مل کر ناندیڑ کی سمت جارہے تھے ۔کچھ دور جانے کے بعد واکا پھاٹہ کے قریب تیزرفتار سے آرہے کنٹینر نے انکی بائیک کو زبردست ٹکر ماری ۔اس حادثہ میں وشنبھر پاوڑے کے سر میں گہری چوٹ لگی اور اسکی جائے حادثہ پر ہی موت ہوگئی جبکہ شدید زخمی مادھو کی کچھ وقفہ بعد موت ہوگئی۔اس مقام پر گزشتہ چھ سات ماہ کے دوران کئی حادثات رونما ہوچکے ہیں ۔سڑک پر اسپیڈبریکر نہ ہونے سے حادثات بڑھ گئے ہیں۔ بلولی کے سب ڈویژنل آفیسرنے فی الفور اسپیڈبریکر کی تنصیب کا حکم دیاتھا لیکن آج تک عمل آوری نہیں ہوئی ۔آج حادثہ کے بعد برہم عوام نے راستہ روکو احتجاج کیا اور تین گھنٹوں تک ٹرافک جام رہا ۔عثمان نگر اور کنٹورپولس کی مدد سے چارگھنٹوں بعد ٹرافک بحال ہوئی ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading