ناندیڑ:گوداوری ندی میں چھلانگ لگانے والے کی جان بچ گئی

ناندیڑ: 05 ستمبر۔مراٹھواڑہ مریض حقوق تحفظ کمیٹی کے نائب صدر بلجیت سنگھ بواری نےجیو رکشک دل کی مدد سے گووردھن گھاٹ پل سے گوداوری ندی میں چھلانگ لگانے والے کی جان بچائی۔قندھار تعلقہ کے ہلدا کے پانڈورنگ وٹھل سوستواڈ نے شہر کے گووردھن گھاٹ پل سے گوداوری ندی میں چھلانگ لگا دی۔

پانڈورنگ کوجیو رکشک دل کے یہاںخدمات پر معمورافراد نے فوری طور پر وہاں سے نکال لیا کیونکہ سیلاب جیسی صورتحال کی وجہ سے گوداوری ندی کے کنارے میں لائف گارڈز کو تعینات کیا گیا تھا۔

اس وقت مریض تحفظ کمیٹی کے مراٹھواڑہ کے نائب صدر بلجیت سنگھ بواری نے لائف گارڈز کی مدد سے فوری طور پر پانڈورنگ سوستیواڑ کو سرکاری اسپتال میں داخل کرایا۔ بروقت علاج کی وجہ سے سوست واڑ کی جان بچ گئی۔ اس واقعہ کی اطلاع ہلدا کے سرپنچ کو بھی دی گئی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading