
ناندیڑ:22جون ۔(ورق تازہ نیوز)شہرمیں آج چار افراد کی رپورٹ کرونا پازیٹیو آئی ہے۔ جس میں بلال نگر کی 50سالہ خاتون ‘بوربن فیکٹری علاقہ کی ایک خاتون اور ایک مرد عمر 35سال کے علاوہ سمرتھ نگر کا 5 سال کے بچہ کی بھی رپورٹ پازیٹیو آئی ۔
آج 40 رپورٹس موصول ہوئے جس میں 28 نیگیٹیو رہے دیگر رپورٹس مستر د کی گئیں اور چار پازیٹیو رہے ۔
ضلع میں 22اپریل تا 23 جون تک321 کورونا پازیٹیو مریض ملے ہیں جن میں 14کی اموات ہوئی ہیں اور 245 اس مرض سے صحت یاب ہوکر گھر چلے گئے ہیں۔