ناندیڑ:چوری کی 30 موٹرسائیکلیں ضبط‘تین افرادگرفتار

ناندیڑ:19اکتوبر ( ورقِ تازہ نیوز)ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس چندر سین دیشمکھ کی رہنمائی میں وزیرآباد پولیس اسٹیشن کی جرائم تفتیشی ٹیم نے ناندیڑ شہر اور ضلع کے ساتھ ساتھ دیگر اضلاع سے چوری کی گئی 30 ٹو وہیلر گاڑیوں کوضبط کرکے تین افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا ہے کہ ان 30گاڑیوں کی قیمت 21 لاکھ 80 ہزار روپے ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ پرمود شیوالے نے اس کارکردگی کے لیے پولیس ٹیم کی ستائش کی ہے۔

ناندیڑ ضلع اور شہر سے چوری ہونے والے دو پہیہ گاڑیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔ اس سے نمٹنے کے لیے وزیرآباد کرائم اسکواڈ نے ایک زبردست حکمت عملی بنائی اور اس میں انہوں نے پربھنی کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ابھیناش کمار، پولیس سب انسپکٹر شیخ کریم اور پولیس افسر نیلیش کامبلے کی مدد لی اور انہوں نے شیخ ارباز عرف کوبرا شیخ چاند (24) درگاہ روڈپربھنی، پروا گیٹ پربھنی، آریج خان عرف عامر ایوب خان (28) ساکن بڑا ماروتی دیشمکھ گلی پربھنی اور محمد مقتدیر عرف مُکا محمد اطہر (31سال) ساکن اسٹیڈیم روڈ پربھنی کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی،

انہوں نے بتایا کہ 30 موٹرگاڑیوں کو جن میں سے وزیرآبادحدودسے6، ناندیڑ دیہی سے-1، شیواجی نگرحدودسے3، بھاگیہ نگر-1، اتوارہ 2، گنگا کھیڑ-5، قدیم جالنا-2، پرتور-1، امبہ جوگائی شہر- 1 ۔وزیرآباد کرائم اسکواڈ کے چیف اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر سنجے نلپتریوار اور ان کے ساتھی پولیس افسران گجانن کیڈے، وجے کمار نندے، شرد چندر چاورے، سنتوش بیلوروڈ، وینکٹ گنگولوار، رمیش سوریہ ونشی، انکش پوار نے ان تینوں چوروں کو گرفتار کرکے 30 موٹر سائیکلیں ضبط کی ہیں۔

آج 19 اکتوبر کو پولیس سپرنٹنڈنٹ پرمود شیوالے، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نیلیش مور نے ذاتی طور پر وزیر آباد پولس اور کرائم انویسٹی گیشن ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس چندر سین دیش مکھ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر ان کے پاس یا ان کے کسی رشتہ دار کے پاس یہ ان گاڑیوںکی تفصیلات ودستاویزات ہیں تو وہ وزیرآباد پولیس سے رابطہ کریں اور چیسس نمبر اور انجن نمبر کی تصدیق کریں۔ اس جرم کی مزید تفتیش پولس کانسٹیبل باپوراو¿ داورے اور اس کے ساتھی انکش پوار کررہے ہیں۔