ناندیڑ:6مارچ (ورق تازہ نیوز)پانچ سالوں سے مفرور ملزم کوپولس نے گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی اور اسے عدالت میں پیش کیاگیااسکے بعد چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ رویندر کرنکاڑ نے اسے عدالتی تحویل میں بھیج دیا ۔ احمدپور کے پنکج ویجناتھ ہامنے عمر 30 سال کے خلاف ناندیڑ کے وزیر آباد پولس اسٹیشن میں چوری کامقدمہ درج کیاگیا تھا ۔ اس معاملے میں اسکی گرفتاری عمل میں آئی تھی اور پولس نے اسکے خلاف عدالت میں چارج شیٹ داخل کی تھی ۔چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ کے اجلاس میںا سکی سماعت عمل میں آئی تھی لیکن پانچ سالوں سے وہ عدالت میں حاضر نہیں ہوسکااس لئے عدالت نے اسکے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا ۔ وزیر آبا د کے پی آئی سندیپ شیولے نے اپنے ملازمین سائی ناتھ اور پرکاش شیٹواڑ کو پنکج کو احمدپور سے گرفتارکرنے کی ہدایت دی ۔پولس نے وہاں جاکر اسے گرفتار کرلیااور ناندیڑ عدالت میں پیش کیا ۔پانچ سالوں تک عدالت میں غیرحاضر رہنے پر پنکج کو عدالتی تحویل میں بھیج دیاگیا۔