ناندیڑ:بلال نگرمیں پولس کاچھاپہ‘بیل کاگوشت ضبط

ناندیڑ:6مارچ (ورق تازہ نیوز)قدیم شہر کے دیگلور ناکہ سے متصل ہلال نگر میں آج شام پولس کوگشت کے دوران اطلاع ملی کہ ایک گھر میں گﺅ ہتیاقانون کی خلاف ورزی ہوئی ہے ۔ پولس نے اس مکان پرچھاپہ مارکر گوشت ضبط کیا ہے ۔ناندیڑدیہی پولس اسٹیشن ذرائع کے بموجب پی ایس آئی گجانن مورے اور انکے معاونین ڈھگے سوریہ ونشی ‘ پانچال اور موکلے گشت پرمعمور تھے کہ دیگلور ناکہ علاقہ سے متصل ہلال نگر میں خالد قریشی سلطان قریشی کے مکان میں پابندی عائد بیل کوذبحہ کرکے اسکا گوشت ذخیرہ اندوزی کر کے رکھنے کی اطلاع ملی ۔ پولس نے فی الفور دو گواہ کے ساتھ خالد قریشی کے مکان میں چھاپہ مارا جہاں پروہ گوشت کاٹتے ہوئے نظر آیا ۔اسکے بعد میونسپل کارپوریشن کے اینمل ہسبنڈری ڈاکٹر کوطلب کرکے 120 کلوبیل کاگوشت ضبط کیاگیا ۔اس کے علاوہ ذبیحہ کے اوزاربھی ضبط کرلئے ۔ناندیڑدیہی پولس اسٹیشن میں خالد قریشی کے خلاف گﺅ ونش ہتیاقانون کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔ پولس نے گوشت سمیت 21ہزر600 روپیوں کامال ضبط کرلیا ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading