اردھاپور:ایمس کی جانب سے اصلاحی، خطاب عام کا انعقاد

اردھاپور:6مارچ (شیخ زبیر) اردھاپور ایمس یونٹ کی جانب سے ایک اصلاحی خطاب عام عیدگاہ میدان میں منعقد کیا گیا جس میں ناندیڑ شہر سے تشریف لائے مہمان خصوصی "مولانا محمد مفتی اعظم قاسمی،، نے بعنوان” حیا ایمان کا جز ہے "اپنے خیالات کا اظہار کیا جس میں مولانا نے مغربی کلچر اور اس کے نقصانات بتائے ساتھ ہی نوجوان طبقے سے مخاطب ہوکر انہیں اپنی جوانیوں کو بے داغ رکھنے اور ساتھ ہی سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ کا صحیح استعمال کرنے کی ترغیب دی اسی خطاب عام میں فییو کے رکن شوری جناب شیخ اعجاز احمد صاحب(ہنگن گھاٹ) نے "مستقبل اسلام کا ہے "اس عنوان کے تحت متاثر کن خیالات کا اظہار کیا جس میں فاضل مقرر نے امت مسلمہ کو مایوسی سے نکل کر پر امید ہونے اور غلبہ اسلام میں اپنا حصہ ادا کرنے کی ترغیب دی

آپ نے رسول اللہ صلعم کی پیشن گوئیوں اور ساری دنیا کہ حالات کا اسلام کے حق میں ہونے اور ایک نیا سورج نکلنے کی بات کہی جس کے لیے فاضل مقرر نے بتایا کہ غالب تو اس امت کو ہی ہونا ہے بشرطیکہ لوگ اپنے اندر ایمان و یقین کو تازہ کرے آخر میں امیر مقامی جماعت اسلامی کی دعا سے خطاب عام کااختتام عمل میں آیا۔اس پروگرام کو کامیاب بنانےن میں ایمس کی پوری ٹیم نے نمایا کردار ادا کیا جس میں ڈسٹرکٹ ذمہدار ارشاد احمد، لوکل یونٹ ذمہدار پرویز نادر ،سیکرٹری رضوان الدین اور دیگر اراکین شامل تھے

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading