ناندیڑ:31جنوری(ورق تازہ نیوز)20جنوری کو چینائی ایکسپریس سے چوری 14لاکھ روپیوں کے زیورات کاپتہ لگانے میں ایس پی نے کامیابی حاصل کرلی ۔یہ زیورات جالنہ کے ایڈوکیٹ سنجیو کمار کابرا کے تھے ۔آج انھوں نے ایس پی کو اخباری نمائندوں کے روبرو شکریہ ادا کیا ۔19 جنوری کو شب گیارہ بجے ایڈوکیٹ سنجیو کمار کابرا اورانکی شریک حیات چینائی ایکسپریس میں کاچیگوڑہ اسٹیشن کے ائیرکنڈیشن ڈبے میں بیٹھے تھے ۔
انکی گاڑی صبح چھ بجے کے درمیان پورنا ریلوے اسٹیشن پر پہنچی اس وقت اے سی ڈبہ میں مشتبہ فرد موجودتھاجس کی شکایت انھوں نے کی تھی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا ۔ پورنا ریلوے اسٹیشن سے جیسے ہی ٹرین روانہ ہوئی انکی بیوی کی سیٹ پر رکھا ہینڈبیاگ وہ نوجوان لے کر فرار ہوگیا ا س بیاگ میںسونے کے زیوراور ایک ہیرے کازیور بھی موجود تھا 1۔جس کی قیمت چودہ لاکھ روپے بتائی جاتی ہے ۔ایڈوکیٹ کابرا نے ناندیڑ ریلوے پولس میںشکایت درج کروائی ۔
اس معاملے میں پولس نے شیخ الیاس شیخ اسحق عمر 28سال ساکن مستاپورہ شاہوگی پورنا ضلع پربھنی ‘حال مقیم ملت نگر ناندیڑ کو گرفتار کرلیا ۔شیخ الیاس ان زیورات کا سنار کے پاس فروخت کرنے گیاتھا۔ہیرے کا زیور دیکھ کر تاجر کوشک ہواس لئے پولس سے ربط قائم کیا ۔ ایس پی سنجے کمار نے ایل سی بی دستہ کو اسکی اطلاع دی اور فی الفور شیخ الیاس کوگرفتار کرلیاگیا۔