ناندیڑ:زون نمبر13(D) میں مجلس کے امیدوار صابرچاوس کو ووٹرس کی بھرپورتائید

ناندیڑ:31جنوری(ورق تازہ نیوز)مدینہ نگر چوپالہ زون نمبر 13(D) کے ضمنی چناو کے مجلس اتحاد المسلمین کے نامزد امیدوارصابرچاوس کی انتخابی تشہیری مہم عروج پرہے اور انکی تشہیری مہم میںشرکت کےلئے مجلس کے اعلٰی قایدین اورنگ آباد ‘ حیدرآباد اوردیگر مقامات سے عنقریب ناندیڑ تشریف لارہے ہیں۔

آج شب فتح جنگ خاں نواب کے پاس عبدالغفار متر منڈل کی جانب سے صابرچاوس کی عوام نے بکثرت گلپوشی کی اورانھیں بھرپور ووٹوں کی اکثریت سے کامیاب بنانے کے عزم کااظہار کیا ہے ۔ووٹر س کا کہناہے کہ صابرچاوس کی شکل میں انشاءاللہ اس مرتبہ ناندیڑ کارپوریشن میں مجلس اپنا کھاتہ کھولے گی او ر صابرچاوس کوبھاری ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی سے ہمکنار کریں گے۔

یاد رہے کہ صابرچاوس طویل عرصہ سے اس وارڈ کی نمائندگی کررہے ہیں۔اسلئے ہر طبقہ وسماج کے ووٹرس میں مقبول ہے ۔اس لئے ضمنی چناو میںبھی انکی کامیابی کے امکانات روشن ہے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading