ناندیڑ : 2 اپریل( ورق تازہ نیوز ) : ناندیڑ شہر کے چیتنہ نگر میں واقع ایئر پورٹ روڈ پر ایک بجلی ٹرانسفارمر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں قریب کھڑی چار موٹر سائیکلیں جل کر راکھ ہو گئیں۔ واقعہ دو پہر تقریباً 2:15 بجے پیش آیا۔
عینی شاہدین کے مطابق، آگ لگتے ہی مقامی لوگوں نے فائر بریگیڈ کو اطلاع دی، لیکن جب تک فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچا، تب تک آگ نے ٹرانسفارمر کے قریب پارک کی گئی چاروں موٹر سائیکلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔
اس حادثے میں لاکھوں روپے کے نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تاہم، آگ لگنے کی اصل وجہ تا حال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔