ناندیڑ:5مئی۔ (ورق تازہ نیوز)ناندیڑشہر میں گزشتہ چار دنوں سے کرونا مریضوں کی تعداد میں روزانہ اضافہ ہو رہا تھا لیکن آج بروز منگل کو شام پانچ بجے تک ضلع میں ایک بھی کورونا کا نیا مرض نہیں پایا گیا ہے ۔جو ناندیڑ کے لیے اچھی خبر ہے ۔
آج 52 افراد کے رپورٹ نیگیٹو آئے ہیں ۔اس لئے کل شام سے آج شام پانچ بجے تک ناندیڑ ضلع میں ایک بھی کرونا کا مریض نہیں پایا گیاہے۔ اب تک 31 کرونا مریض ناندیڑ ضلع م پائے گئے ہیں۔ جبکہ اب تک تین افراد بعد موت کی آغوش میں میں چلے گئے ہیں ۔
