ادائیگی کی بنیاد پر سات مئی سے بیرون ممالک میں پھسنے ہندوستانیوں کی گھر واپسی

نئی دہلی، 05 مئی (یو این آئی) مرکزی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ بیرونِ ممالک پھنسے ہندوستانیوں کو لانے کا عمل مرحلہ وار ڈھنگ سے سات مئی سے شروع کیا جائے گا اور اس میں طیاروں اور بحریہ کے جہازوں سے مدد لی جائے گی لیکن یہ واپسی ’ادائیگی کی بنیاد‘ پر ہوگی۔
وزارت داخلہ کی ترجمان سلیلا شریواستو نے منگل کے روز پریس کانفرنس میں بتایا کہ وزارت نے بیرون ممالک پھنسے ہندوستانی شہریوں کو لانے کی اجازت دے دی ہے اور اس دوران معیاری آپریٹنگ طریقہ کار تیار کیا جا رہا ہے جسے آج رات تک جاری کر دیا جائے گا۔

وزارت خارجہ کے سفارتخانے اور ہندوستانی ہائی کمیشن ایسے شہریوں کی فہرست تیار کر رہے ہیں۔ پرواز کے لیے نان شیڈیول کمرشیل فلائٹ کا انتظام کیا جا رہا ہے۔
اس دوران وزارت داخلہ اور شہری ہوا بازی کی وزارت مشترکہ طور پر ایک پروٹوکال بنائیں گے جس ہر کسی کو عمل پیرا ہونا لازم ہوگا اور تمام مسافروں کی اسکریننگ ہوگی اور انہی افراد کو وطن لایا جائے گائے جن میں کورونا کی علامات نہیں ہوں گی۔ منزل پر پہنچ کر ہر کسی کو آروگیہ سیتو پر رجسٹرڈ کرنا ہوگا اورہر کسی کی طبی جانچ کی جائے گی۔ ایسے افراد کو یہاں لاکر متعلقہ ریاستی حکومت کی جانب سے قرنطین اور اسپتال کی ادائیگی کی بنیاد پر رکھا جائے گا۔ پھر 14 دنوں کے بعد کورونا ٹیسٹ ہوگا اور انھیں گھر جانے کی اجازت ہوگی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading