ناندیڑمیں 29فروری اوریکم مارچ کومختلف ثقافتی وتفریحی پروگراموں کاانعقاد

ناندیڑ:25فروری۔(ورق تازہ نیوز)آئندہ ہفتہ 29 فروری اور اتوار یکم مارچ کو ناندیڑمیں ثقافتی‘تفریحی پروگراموں کے علاوہ مزہ دارکھانوں کی اشیاءکاپروگرام کسم میلہ کے طو ر پر منعقد کیاجارہا ہے ۔

ڈاکٹر شنکر راو چوہان یوم پیدائش سال کے ضمن میں 26 جنوری کو کسم مہوتسو کاآغاز کیاگیاتھا ۔اس مہوتسو کااختتام کسم میلہ کے طور پر ہوگا ۔اس طرح کی معلومات سابقہ رکن اسمبلی امیتا تائی چوہان ‘ امرناتھ راجوکر (ایم ایل سی) ‘ ڈی پی ساونت ( سابقہ رکن اسمبلی ) نے دوپہر ایک بجے ہوٹل وساوا میں منعقدہ پریس کانفرنس میں دی ۔ فیسٹیول کا افتتاح ڈاکٹر امول کولھے( رکن پارلیمنٹ) کریں گے اور انعام تقسیم کرنے کی تقریب سرپرست وزیر اشوک راو چوان اورفلمی اداکارہ پوجا ساونت کی موجودگی میں ہوگی۔ یشونت کالج کے شاندار گراونڈپر 29 فروری اور یکم مارچ تاریخ کومنعقدوالا یہ میلہ صبح 10 بجے سے رات 10 بجے تک مفت کھلا رہے گا۔

ان دونوں دنوں میں ساڑیاں ، ڈیزائنر بوتیک ، زیورات ، میک اپ ، لوازمات ، کھانے کی اشیائ‘چٹ پٹے کھانے‘ ، مصالحہ کے علاوہ، جینٹس شوز‘ بیلٹ ، ، گھریلو سجاوٹ ، رنگولی ، پوجا کا سامان وغیرہ‘دیوتاو¿ں کے لباس ، لائف انشورنس منصوبوں ، انگریزی بولنے والے کورسز کے اسٹال فروخت اور نمائش کے لئے کھلے رہیں گے۔اس پریس کانفرنس میں زیڈ پی صدر منگارانی امبولگیکر ، میئر دیکشاتائی دھبالے ، ضلع صدر گووندرا شنڈے ناگولی کر ، منگلاتائی نیمکر ، مسز شیلجا سوامی ، ستیش دیشمکھ توڑیکر ، امیت سنگھ تہرا ، ویریندرگاڑی والے‘ڈاکٹرعرشیہ ‘وغیرہ موجودتھے