ناندیڑ:26 فروری (ورق تازہ نیوز)ناندیڑضلع میں آج طویل عرصہ کے بعد دو کورونا متاثرین کی دوران علاج موت ہوگئی ہے جس سے مہلوک مریضوں مجموعی تعداد اب 597 تک پہنچ گئی ہے اور آج بھی پازیٹیو کیسیز کی تعداد 75 تک درج ہوئی ہے ۔ ان میں سے 50 آر ٹی پی سی آر ٹیسٹنگ اور 25 اینٹیجن کٹس ٹیسٹنگ میں پازیٹیو پائے گئے۔
دریں اثنا 46 صحت یاب افرادکوڈسچارج دیاگیا۔ناندیڑمیں کورونا ٹیسٹینگ میں اضافہ کردیاگیا ہے روزانہ ایک ہزار سے زائدا فراد کی کوروناطبی جانچ کی جارہی ہے۔ آج بھی 1 ہزار 553 رپورٹس میں سے 1 ہزار 403 رپورٹیں منفی آئی ہیں۔ ضلع میں اب متاثرین کی مجموعی تعداد 23 ہزار484 ہوگئی ہے جن میں سے 22ہزار177 افراد کو طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا ہے۔
جبکہ زیر علاج مریضوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔تاحال اسپتالوں میں 496 مریض زیر علاج ہیں اور ان میں سے 16 کی حالت تشویشناک ہے۔ناندیڑ کے شاستری نگر کے ایک نجی اسپتال میں زیر 59 سالہ شخص کی موت 24 فروری 2021 کو بدھ کے روز ہوئی ، جب کہ لوہا تعلقہ کے کلمبرکے 74 سالہ شخص کی 26 فروری کو ڈسٹرکٹ اسپتال کوویڈ اسپتال ناندیڑ میں موت ہوگئی۔آج بدھ کو پازیٹیو پائے گئے 75مریضوں کی تفصیل اس طرح ہے ۔ آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ میںناندیڑ میونسپل کارپوریشن کے علاقوں میں سب سے زیادہ35 ، دیگلور میں 1 ،ماہورمیں 3 ،حدگاو¿ں میں 1 ، اردھا پور میں 1 ، ناندیڑ دیہی میں 4 ، کنوٹ میں 2 ، مکھیڑمیں2اورلوہاتعلقہ میں 1 مریض پازیٹیو پایاگیا۔اینٹی جن ٹیسٹ میںناندیڑ میونسپل کارپوریشن حدودمیں 11 ، کنوٹ4 ، اردھاپور 4 ، ناندیڑ دیہی 2 ، ماہور 2 ، بھوکر میں 2 نئے مریض پازیٹیو ملے ہیں۔