ناندیڑمیں پیٹرول اور ڈیزل جاریہ سال سب سے اونچی شرح پر پہنچ گیا

ناندیڑ: یکم ڈسمبر(ورق تازہ نیوز)ایندھن کی قیمتوں میں روزانہ اضافہ ہورہاہے ۔اور آج اتواریکم ڈسمبر کوناندیڑمیں پٹرول فی لیٹر82.263روپے اور ڈیزل 69.64 روپے تک پہنچ گیا ہے جو سال 2019 کی سب سے اونچی شرح ہے ۔

سال گزشتہ ناندیڑمیں پٹرول 92روپے فی لیٹر سے زائد تک پہنچ گیاتھا۔آج اتوارکو سرکاری تیل کمپنیوں نے پٹرول کی قیمتوں میں پانچ پیسے لیٹرکا اضافہ کیا ہے۔ حالانکہ ڈیزل سے راحت ملی ہے۔ اتوارکوڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ ملک کی راجدھانی دہلی میں اب ایک لیٹرپٹرول کےلئے 74.95 روپئے خرچ کرنے ہوں گے۔

وہیں ڈیزل کےلئے 65.78 روپئے فی لیٹرادا کرنے ہوں گے۔پٹرول – ڈیڑل کی قیمت ہردن گھٹتی بڑھتی رہتی ہے۔ پٹرول – ڈیڑل کا نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہوجاتا ہے۔

ان کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی، ڈیلرکمیشن سب کچھ جوڑنے کے بعد اس کی قیمت تقریباً دو گنی ہوجاتی ہے۔پٹرول کی قیمت میں روزانہ اضافہ سے گاڑی مالکان کومزید مالی بوجھ کاسامناکرناپڑرہا ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading