ناندیڑ:9۔جنوری۔ (ورق تازہ نیوز)ناندیڑضلع میں امسال بارش بھی اوسط سے زیادہ ہوئی اکتوبر اور نومبر کے مہینہ میں سردی زیادہ محسوس نہیں ہوئی البتہ ڈسمبر کے آخری ہفتہ اور جنوری کے ابتداءسے ہی درجہ حرارت میں کمی آئی اور سردی کی شدت بڑھ گئی ۔شمالی ہند میںسردی کی شدید لہر چل رہی ہے۔دہلی اور اترپردیش میں درجہ حرارت کم سے کم ریکارڈ درج ہورہا ہے ۔دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت2تا3ڈگری تک ریکارڈ ہورہاہے ۔جس کا اثر جنوبی ہند کی ریاستوںپر پڑ رہا ہے۔
مہاراشٹر کے کچھ اضلاع میں دو دن قبل ہلکی بارش بھی ہوئی ۔اسلئے درجہ حرارت کم زیادہ ریکارڈ ہورہاتھا لیکن کل اتوار کی شام سے اچانک سردی کی لہر میںشدت پیدا ہوگئی اور صبح کے وقت یعنی سات بجے کم سے کم درجہ حرارت11ڈگری ریکارڈ ہوا ہے۔سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی اسکا اثرشہریان کی صحت میں ہورہا ہے اور آج ہرگھر میں دو تاتین افراد سردی ‘کھانسی اور زکام اور بُخار میں مبتلا ہے۔آج پیر کوبھی دن کے وقت کوئی سرد ہوا نہیں تھی لیکن شام ہوتے ہی ہلکی ہلکی سردی شروع ہوگئی اوررات نو بجے بالکل ٹھنڈ ہوائیں چلناشروع ہوگئیں۔ شمالی ہند اورمدھیہ پردیش میں سردی کی شدت میںاضافہ کے پیش نظر مہاراشٹرمیں دو دنوں تک ٹھنڈی ہوائیں چلتی رہیںگی ۔