ناندیڑ:27نومبر ۔(ورق تازہ نیوز)صحافیوںکے مختلف زیر التواءمطالبات کےلئے صحافی مخالف کرتی سمیتی و مراٹھی پترکار پریشد کی جانب سے ریاست گیر سطح پرآندولن کاا علان کیاگیاتھا ۔ آج ناندیڑمیں ضلع کلکٹرآفس کے روبرو ناندیڑضلع کے صحافیوں نے احتجاجی دھرنا دیا ۔اس موقع پر اخبار فروش تنظیم ‘ شیوسینا مہیلا اگھاڑی‘ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا ‘یوواسینا ‘ری پبلکین پارٹی(گوئی گروپ)‘آئی ٹیک ودیگر مختلف سیاسی و عوامی تنظیموں نے احتجاج میں حصہ لیا ۔ اسکے بعد صحافیوںکے وفد نے ضلع کلکٹر سے ارون ڈونگرے کے معرفت حکومت مہاراشٹرکومیمورنڈم روانہ کیاگیا ۔