آج وزیراعظم مودی ناندیڑمیں ‘شہر میں سخت سیکوریٹی انتظامات

ناندیڑ:27نومبر ۔(ورق تازہ نیوز) وزیراعظم نریندر مودی بروز منگل 27نومبر کو ناندیڑ کے دورہ پرآرہے ہیں وہ اپنے خصوصی طیارے سے صبح گیارہ بجے ناندیڑ ہوائی اڈہ پہونچیں گے ۔یہاں سے فوری تیلنگانہ کے دور پر چلے جائیں گے اس طرح کی اطلاع ضلع انتظامیہ نے دیتے ہوئے بتایاکہ وزیراعظم کےلئے زیڈ پلس سیکیوریٹی فراہم کی گئی ہے ۔ ناندیڑمیں دو دن قبل ہی اسپیشل پروٹیکشن گروپ (ایس جی پی) کادستہ داخل ہوچکا ہے ۔واضح ہو کہ تیلنگانہ اسمبلی انتخابات کے چناو¿ ہورہے ہیں اور اب انتخابی تشہیری مہم کاآخری مرحلہ چل رہا ہے ۔ اسلئے وزیراعظم مودی اپنی سیاسی جماعت بی جے پی کے امیدواروں کے انتخابی جلسہ سے خطاب کےلئے تیلنگانہ جارہے ہیں ۔ کل تیلنگانہ میں انتخابی جلسوں سے خطاب کے بعد وزیراعظم بذریعہ خصوصی طیارہ دہلی روانہ ہوجائیں گے۔ نریندرمودی کے مختصر دورہ ناندیڑ کی اطلاع جیسے ہی ضلع انتظامیہ کوموصول ہوئی کل شام سے شہر بھر میں سیکوریٹی انتظامات سخت کردئےے گئے ۔شہر میں جگہ جگہ پولس کے فکس پوائنٹ لگائے گئے ہیں ۔گورنمنٹ ریسٹ ہاو¿س کے تمام ریزرویشن منسوخ کئے گئے ہیں ۔ پولس افسران و ایس جی پی دستہ نے انتظامات کا جائزہ لیا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading