ناندیڑ:27نومبر ۔(ورق تازہ نیوز)شہر کے ایک لاکھ 28ہزار 952بچوں کو خسرہ‘روبیلا کاٹیکہ دیاجائے گا۔ 27نومبر سے شروع ہونے والی ا س خصوصی مہم کیلئے محکمہ صحت عامہ پوری طرح تیار ہے ۔ا س مہم کو کامیاب کروانے کے لئے ضلع سطح پر ریالی ‘ پوسٹر کے ذریعہ شعور بیداری کی گئی ۔ پہلے دو ہفتہ میں میونسپل کارپوریشن کے شہری و دیہی علاقوں کے اسکولوں میں یہ مہم روبہ عمل لائی جائے گی ا سکے بعد مزید دیگرعلاقوں میں مہم چلائی جائے گی ۔ناندیڑ شہرمیںایک لاکھ 28ہزار 952اور ضلع بھر میں دس لاکھ 67ہزار886 مستحق بچوں کو ٹیکہ دیاجائے گا۔8ہزار773 مرحلوں میں یہ مہم چلائی جارہی ہے اس دوران پانچ ہفتوں تک 875 ملازمین اپنی خدمات انجام دیں گے۔اب تک یہ ٹیکہ ٹف نام سے ماہر امراض اطفال کے پاس یا کیمپ میں فیس لے کردیاجاتاتھا لیکن حکومت نے اب مہم کے ذریعہ مفت ٹیکہ دینے کافیصلہ کیا ہے ۔