ناندیڑمیں اقلیتی امیدواروں کوقبل از پولیس بھرتی کی تربیت

ناندیڑ:13نومبر(ورق تازہ نیوز)پولس بھرتی قبل از تربیت اسکیم کے تحت رےاست کے مسلم‘ عیسائی، بودھ ‘سکھ، پارسی، جین، یہودی طبقہ کے خواہشمند امیدواروں کو حکومت کی جانب سے بلامعاوضہ پولس سپاہی قبل از بھرتی امتحان کی تربیت دی جارہی ہے ۔اسلئے اقلیتی امیدواروںسے درخواستیں مطلوب ہیں ۔اس ضمن میں سلیکشن ٹیسٹ امتحان 19 نومبر، 2018 کو ضلعی پولیس ہیڈکوارٹرز پولس پریڈگراو¿نڈ میں رکھاگیا ہے ۔ امیدوار اپنے ساتھ دو پاسپورٹ سائزتصاویراور دیگر ضروری دستاویزات کے ساتھ حاضر رہیں۔امیدواروں کے انتخاب کے لئے شرائط و ضوابط مندرجہ ذیل ہوں گے. ٹرینی امیدوار کی خاندانی سالانہ آمدنی 2 لاکھ 50 ہزار روپے سے زائد نہ ہونے کا ثبوت پیش کرین‘امیدوار کا مسلم ‘ عیسائی، بدھ مت، سکھ، پارسی، جین اور یہودی کمیونٹیز سے تعلق ہونا چاہئے‘ امیدواروں کی عمر 18 سے 28 سال ہونی چاہئے‘ مرد امیدواروں کی اونچائی 165 سینٹی میٹر ہے. اور خاتون کی 155 سینٹی میٹر، سینہ( مردکیلئے) 79cm سینٹی میٹر‘ پھُلاکر84سینٹی میٹر ہونا چاہئے۔امیدوار کا بارہویں یا اس سے مماثل کورس کامیاب ہوناچاہئے ۔
تربیت کاعمل: منتخب امیدواروں کو دو ماہ (50 دن) کے لئے تربیت دی جائے گی. تربیت کے دوران، منتخب امیدوار کو 1500 / ہر ماہ دئےے جائیںگے۔تربیت کے دوران قیام کانظم خودامیدوار کوکرنا ہوگا ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading