ناندیڑ:13؍نومبر(راست)صفاء بیت المال شاخ ناندیڑ کی جانب سے انسانی خدمات کے کام مسلسل جاری رہتے ہیں۔ جس سے قوم کے ضرورت مندوں کو فائدہ ہورہاہے۔ صفاء بیت المال کی جانب سے ہرماہ بیوائوں اور معذوروں کے مکانات پر صفاء کے ذمہ داران گیہوں ،چاول دالیں،شکر ،پتی ،نہانے اور کپڑے دھونے کے صابن صرف، میٹھاتیل اور کھوپرے کا تیل ،نمک ،مرچ ،وغیرہ اشیاء پر مشتمل ایک کٹ پہنچاتے ہیں۔اور ساتھ ہی کچھ بیوائوں اور معذوروں میں نقدرقم کی شکل میں وظائف بھی دیتے ہیں۔ یہ عمل پچھلے دوبرس سے مسلسل جاری ہے۔ ابھی صفاء کی جانب سے شہر میں دومقامات کے غریب خواتین اور لڑکیوں کے لئے مفت ٹیلرنگ سنٹر جاری ہیں۔ اسی طرح سردی کے موسم میں دینی مدارس کے طلبہ اور فٹ پاتھ ، ریلوے اسٹیشن اور بس اسٹانڈ ،اور بریج کے نیچے سردی سے بے حال لوگوں میں کمبل تقسیم کرنے کا بھی ارادہ ہے۔ (ان شاء اللہ)