ناندیڑ:مہلک بیماریوں سے بچاو کیلئے بچوں کو ٹیکہ اندازی کی مہم

ناندیڑ:23نومبر ۔(ورقِ تازہ نیوز)اولاد(بچے) ہمارے لئے نعت بھی ہیں اور رحمت بھی ‘انن کی صحت اورتندرستی کی ہم سبھی فکرکرتے ہیں ۔ کچھ برسوں پہلے متعدد بیماریوں کی وجہ سے بڑی تعداد میں بچے فوت ہوجاتے تھے اورہمیںپتہ بھی نہیںچلتا کہ کیا بیماری تھی مگر جیسے جیسے میڈیکل سائنس نے ترقی کی اب ان بیماریوں کی شناخت بھی ہوئی اور علاج بھی دریافت کرلیاگیا ہے اورخوشی کی بات ہے کہ حفظ ماتقدم کے طور پر کئی بیماریوں کی روک تھام ‘سدباب اور اسکے تدارک بھی ممکن ہوئے ہیں ۔ جیسے کی بڑی چیچک اورپولیو۔اسی طرح خسرہ (میزنس) اور روبیلا بھی ایک خطرناک بیماری ہے جس کے خاتمہ کےلئے نو ماہ سے پندرہ سال تک کے سبھی بچوں کوٹیکہ دینے کافیصلہ حکومت ہند نے کیاہے ۔ ہمارے ملک کی 21 ریاستوں مں اس مہم کے ذریعہ ٹیکہ اندازی ہوچکی ہے اور مہاراشٹرمیں 27نومبر سے اس مہم کاآغاز کیاجائے گا ۔ جو بچوں کو اسکولوں اوردیگرتعلیمی مراکز پردیاجائے گا۔اسلئے والدین اپنے نو ماہ سے پندرہ سال کے اور دسویں جماعت تک کے سبھی بچوں کو یہ ٹیکہ دلوائیں اور اس بیماری کو اپنے ملک سے ختم کرنے کیلئے مہم کاحصہ بنیں ۔ اس طرح کاپریس نوٹ میڈیکل ہیلتھ آفیسر ناندیڑ میونسپل کارپوریشن نے جاری کیاہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading