ایک حیرت انگیز صحت دوست مرکب

ڈاکٹر طارق سہیل

کوانزائم کیوٹین (COENZYME Q10) یا کو کیوٹین (COQ10) ایک معاون خامرہ (ENZYME) ہے۔ یہ حیاتین (وٹامنز) سے ملتاجلتا ایک مرکب ہے، جو قدرتی طور پر جسم میں پیدا ہوتا ہے۔
عمر رسیدگی کے ساتھ اس مرکب کی مقدار میں کمی ہونے لگتی ہے، جس کی بنا پر بہت سے امراض پیدا ہونے لگتے ہیں، جن میں عارضئہ قلب، دماغی خلل، ذیابیطس اور سرطان شامل ہیں۔ جسم میں اس مرکب کی مقدار بڑھانے کے لیے معالجین مریضوں کو اس کے ضمیمے تجویز کرتے ہیں۔
کوکیوٹین مرکب کے فائدے:یہ مرکب جسم کو عمر رسید گی سے بچاتا ہے اور بڑھتی عمر کی وجہ سے لاحق ہونے والے امراض سے محفوظ رکھتا ہے۔ غلط طرزِ زندگی کے باعث دل کے امراض لاحق ہو جاتے ہیں، جن کا تدارک یہ مرکب کرتا ہے۔
جسم میں شکر کی سطح کو توازن میں رکھتا ہے۔ چنانچہ ذیابیطس کے مریضوں کو اس مرکب کے ضمیمے کھانے چاہیں۔
تکسیدی عمل (OXIDATION) کے باعث پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کرتا ہے، جس کی بنا پر اعصابی تھکن ہو جاتی ہے اور دماغ، گردے و پھیپڑوں کی بیماریاں پیدا ہونے لتی ہیں۔ یہ مرکب سر کے درد کو بھی کم کرتا ہے۔ اس مرکب کے ضیممے کھانے سے توانائی کا احساس ہوتا ہے، بال کھنے اور مضبوط ہوتے ہیں اور جلد ملائم وچمک دار ہو جاتی ہے۔ یہ صحت دوست مرکب قوتِ برداشت کو بڑھاتا اور خواتین کو زرخیزی عطا کرتا ہے۔ یہ چوں کہ چکنائی میں حل ہو جانے والا ایک مرکب ہے، لہٰذا اس کے ضیممے ہی کھانے چاہئییں۔معالج روزانہ اس کی ۹۰ سے ۲۰۰ ملی گرام کی مقدار کھانے کی ہدایت کرتے ہیں۔ یہ جسم میں جمع نہیں ہونے پاتا، اس لیے اسے پابندی سے کھانا چاہیے۔یہ مرکب قدرتی طور پر پھلیوں ، عضلاتی گوشت، مونگ پھلی، سویابین، اسٹرابیری اور ٹراؤٹ مچھلی میں بھی پایا جاتا ہے، لہٰذا آپ یہ غذائیں کھا کر بھی اسے بہ آسانی حاصل کر سکتے ہیں ۔مذکورہ مرکب کے بہت سارے فوائد کے پیشِ نظر اگر کوئی فرد اسے کھانا چاہتا ہے تو اس پر لازم ہے کہ وہ پہلے اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرے، اس لیے کہ خود علاجی نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading