”ناندیڑ“ملک کے سب سے زیادہ دس کورونا متاثرہ شہروں میں شامل

نئی دہلی:24مارچ(ورق تازہ نیوز )ملک میں کورونا بحران دن بدن سنگین ہوتا جارہا ہے۔ مرکزی وزارت صحت نے آج مہاراشٹر اور پنجاب میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر تشویش کا اظہار کیا۔ اہم بات یہ ہے کہ مہاراشٹرا کے 9 شہر ملک کے سب سے زیادہ متاثر 10 شہروں میں شامل ہیں ۔

جبکہ دس شہروں میں ایک شہر کرناٹک کا بنگلورو شہر شامل ہے ۔ مہاراشٹر اور پنجاب میں کورونا کی موجودہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے اور مہاراشٹر میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 28ہزار سے زیادہ نئے کورونا کیسز کا پتہ چلا ہے۔ ملک کے سب سے زیادہ متاثرہ دس شہروں کی فہرست اس طر ح ہے۔
1۔پونے ۔2 ۔ناگپور۔ 3۔ ممبئی۔4۔تھانے ۔5۔ناسک ۔6۔اورنگ آباد ۔ 7۔بنگلورو ۔ 8۔ناندیڑ۔9۔جلگاوں۔10۔اکولہ

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading