ناندیڑ : 10 مارچ ۔(منورخان) ہر سا ل کی طرح امسال بھی ملن و یلفیئر سوسا ئٹی ناندیڑ کے زےر اہتمام 12 اجتماعی شادیوں کا انعقاد 10 مارچ 2019 کے روز ڈےلکس فنکشن ہا ل مےں منعقد ہوئے ۔ سب سے پہلے مفتی سلمان کی تلاوت سے اجلاس کاآغاز کےا گےا۔ نکاح کے فضا ئل اور معاشرے مےں بگڑ تی ہوئی صورتحال پر مولانا سعاد عبداللہ اور مفتی خلےل الرحمن نے تفصےلی روشنی ڈالی ۔
خطبہ نکاح مفتی اےوب قاسمی نے پڑھاےا ۔ حجاب و قبول کی کاروائی حافظ و قاضی محمد رفےق اور ان کے معاون مفتی عبدالکرےم انجام دی ۔ مفتی سلےمان نے ملن و ےلفےئر سوسائٹی کے عزائم و مقاصد کو بےان کےا اور گزشتہ 18 سالوں سے انجام دی جارہی شادےوں کی تمام تفصےلات رکھی۔ جن حضرات نے تعان کےا ان کا شکر ےہ ادا کر تے ہوئے آئندہ سال بھی مزےد تعاون کی اپےل کی گئی ۔ ملن و یلفیئر سوسا ئٹی ناندیڑ کے تمام ذمہ داران کی خدمات کی ستائش کر تے ہوئے مستقبل کےلئے نےک خواہشات کا اظہار کےا ۔ حافظ عبدالزاق کی دعا پر تقرےب کا اختتام عمل مےں آےا ۔ گزشتہ 18 سالوں سے بلا ناغہ اجتماعی شادیوں کا نظم جاری ہے ، سوسائٹی اُمت کی کئی مستحق لڑکےوں کی بےاہ کا ذرےعہ بنی ہے ۔ ان جوڑوں کی ہر ضرورت سامان دےا گےا ۔ اور ان کے مہمانوں کے لئے طعام کا نظم بھی کےا گےا ۔ حسب ضرروت پلنگ ، بستر ، الماری ، کولر،و گےر ضروری چےزےں دی گئی ۔ جس سے اےک خاندان کی زندگی کا گزار بہت آسانی سے ہوجاتا ہے ۔ تمام اہل خےر حضرات کے مالی تعاون سے مذکورہ شادےاں انجام دی جاتی ہےں ۔ ملن وےلفےئر سوسائٹی کے ذمہ داران کی کوششو ں سے ہی مذکورہ اجتماعی شادےوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس پر وقار تقرےب مےں ناندیڑ شہر کے علماء، حفاظ، سےاسی ، سماجی ، صحافی و عوام الناس کثےر تعداد مےں شرےک تھی ۔اس پر وگرام کو کامےاب بنانے کےلئے سوسائٹی کے صدر محمو د خان اور حاجی بابوخاں ، محمد صفدر ، محمد ےعقوب ، سراج الدےن ، شےخ اکبر ، شےخ سلےم ، شےخ جلےل ، محمد عبد الر شےد ، اےو ب خان، حاجی محسن چاﺅس ، اشرف خاں ، حاجی محمد آمےن ، حاجی اےس اےم خان ، حاجی محمد سعےد انور الدےن ، حاجی غوث محی الدےن ، حاجی عبد الرشےد ، شےر خان ، اقبال سدی حےدر دےشمکھ ، شادول چاﺅس ، لالہ بھائی ، شےخ صمد ، عبد المقےت ، فےروز بھائی ، محمد علےم الدےن ، شےخ عارف سر ،و جمےع اراکےن کی کاوشوں کا بڑا دخل رہا ہے۔