ناندیڑ:ملزم ارباز خاں ابو نے پولس والوں کوایک کلومیٹر تک بھگایا!

chor

ناندیڑ:24جولائی۔(ورق تازہ نیوز)فاروق نگر ۔گوئند نگر میں کچھ دن پہلے دوگروپوں میں زبردست مارا ماری ہوئی تھی پولس نے ملزمان کے خلاف جرم درج کیاتھا لیکن جیسے ہی ملزم ارباز عرف ابو ولد عارف خان پٹھان عمر 21 سال ساکن فاروق نگر کوپتہ چلا کہ اس کے خلاف جرم درج کیاگیا ہے وہ گھر سے فرار ہوگیاتھا ۔پولس اسکی تلاش میں تھی ۔ ایل سی بی کوپتہ چلا کہ ارباز خان ‘بونڈھار کے علاقے میں بائے پاس سڑک پرپھررہا ہے تو پولس نے جال بچھاکر اسے پکڑنے کی کوشش کی لیکن ملزم پولس کوچکمادے کر بھاگنے لگا ۔ اربازخان نے پولس کوایک کلومیٹر تک بھگایا لیکن تھک جانے سے وہ مزید بھاگ نہیں سکا اورپولس نے اسے گرفتار کرکے متعلقہ پولس اسٹیشن کے سپرد کردیا ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading