ناندیڑ:25اگست:(ورقِ تازہ نیوز)مقامی کرائم برانچ نے چار افراد کو پکڑ کر ان کی تحویل سے ایک دیسی ساخت کی پستول اور زندہ کارتو ضبط کیے ہیں اس معاملے میں ایک ملزم کے بھائی کو چند ماہ قبل قتل کیا گیا تھا اس کے پاس پستول ملی ہے۔ایل سی بی کے پی آئی دور کاداس چکھلی کر کی خفیہ اطلاع کے مطابق انہوں نے اپنے دستے کو لاتورپھاٹا روانہ کیا
جہاں پر پوجا ہوٹل کے سامنے مکیش عرف پریم پردیپ سر پہ عمر 28 سال ساکن سڈکو‘مادھو‘ عمر 34 ساکن سنیل نگر بلی رام‘ پور کرن شوا جی ہمبرڈے عمر 21 سال ساکن سڈکو اور اکاش شتلے عمر 19 سال ساکن سیڈ کو یہ چار نوجوان پائے گئے۔ پولیس دستے نے ان کی تحویل سے ایک دیسی ساخت کی پستول 25 ہزار روپے قیمت اور چار زندہ کارتوس سمیت یہ سامان ضبط کیا
ان نوجوان نے بتایا کہ یہ پستول انہوں نے مدھیہ پردیش سے خرید کر لائی ہے اس عمدہ کارکردگی پر ناندیڑ کے ایس پی کرشنا کوکاٹے ایڈیشنل ایس پی ا بیناش کمار ‘ڈاکٹر کھنڈے رائے دھرنے نے لوکل کرائم برانچ کے پی ائی اور انکی پوری ٹیم کو مبارکبا د دی ۔