ناندیڑ:3 نومبر ۔(ورق تازہ نیوز)موظف معاون مدرس فیض العلوم جونیئرکالج ناندیڑ محمد حلیم جاوید ولد عبدالحمید خاں (مرحوم) کا آج بروزاتوار 3نومبر کوصبح طویل علالت کے باعث انتقال ہوگیا ۔ 68سالہ محمد حلیم خاں جاوید کی نماز جنازہ آج بعد نمازعصر‘عیدگاہ جدید میںادا کی گئی اور عید گاہ سے متصل قبرستان میںتدفین عمل میں آئی ۔
نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ مرحوم ‘ شمیم احمد خاںں ‘ زعیم احمدخاں(ذکریٰ کمپیوٹر ناندیڑ)کے والد محترم اور مدرس محمدعظیم خورشید کے برادر کلاں تھے ۔وہ ایک دیندار ‘صوم وصلوة کے پابند‘ سیدھے سادے شخص تھے ۔
انھیں ادب اور صحافت سے بھی کافی لگاورہاہے ۔انھوں نے سن 1973 میںناندیڑمیں ایک اردو ہفت روزہ اخبار”تاریخ“ جاری کیاتھا جو کئی سالوں تک پابندی سے شائع ہوتارہاتھا جس کے قارئین کی بڑی تعداد تھی ۔مرحوم کے پسماندگان میں تین بیٹے ‘تین بیٹیاں اوراہلیہ محترمہ ہیں۔ روزنامہ ”ورق تازہ“ کے مدیراعلیٰ محمدتقی نے اپنے صحافتی بیان میں اپنے دیرینہ دوست اورمخلص انسان حلیم خاں جاوید کی رحلت پر گہرے رنج وافسوس کااظہار کرتے ہوئے اللہ رب العزت سے دعا کی کہ وہ مرحوم کوکروٹ کروٹ جنت نصیب کرے ان کی خطاوں کومعاف کرے اور ان کے پسماندگان کوصبرجمیل عطاءکرے ۔